پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پاک امریکا سربراہان کی تاریخی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گیا وزیراعظم نے ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سماعت کیلئے مقرر انڈیا کا 97 مقامی جنگی طیاروں کے لیے 7 ارب ڈالر کا معاہدہ سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیر اعظم پر سفری پابندی عائد کردی کارگل جنگ میں بھی کھلاڑی ہاتھ ملا رہے تھے تو اب ایسا کیوں ہے؟ سابق بھارتی وزیربھی بول پڑےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے حکومت اور بینکوں کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا
ملک کے پاور سیکٹر کو درپیش گردشی قرضے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی حکومت اور کمرشل بینکوں کے درمیان 1275 ارب روپے کے فنانسنگ معاہدے کے لیے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس اہم فنانسنگ معاہدے پر دستخط کی تقریب کل وزیراعظم آفس میں منعقد ہو گی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ورچوئلی شرکت کریں گے۔
معاہدے کی تفصیلات اور اہم شرکاء
حکومت نے جون 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کے مستقل حل کے لیے کمرشل بینکوں سے قرض لینے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا۔
اب یہ قرض، جو 1275 ارب روپے پر مشتمل ہے، بجلی کی پیداواری کمپنیوں (IPPs) اور پاور ہولڈنگ کمپنی کے واجبات کی ادائیگی میں استعمال کیا جائے گا۔
تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر توانائی اویس لغاری، 18 بینکوں کے نمائندے، ڈسکوز (DISCOs)، نیپرا کے چیئرمین، گورنر اسٹیٹ بینک ، عالمی مالیاتی اداروں (آئی ایم ایف، عالمی بینک، اے ڈی بی) کے نمائندے شریک ہوں گے۔
فنانسنگ پلان کی جھلک
قرض کی واپسی 6 سال میں 24 سہ ماہی اقساط میں کی جائے گی۔
شرح سود تین ماہ کے KIBOR سے 0.9 فیصد کم رکھی گئی ہے۔
سالانہ واپسی کی حد 323 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔
شرح سود میں اضافے کی صورت میں منصوبے کی بالائی حد 1938 ارب روپے مقرر کی گئی ۔
منصوبے کے تحت 683 ارب روپے پاور ہولڈنگ کمپنی کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے مختص کیے جائیں گے۔
گردشی قرضے کی موجودہ صورتحال
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1614 ارب روپے تھا۔
جولائی 2025 میں یہ بڑھ کر 1661 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
روایتی حکمت عملی سے آگے
اس بار حکومت نے روایتی طریقے — یعنی گردشی قرض کو صرف ایک حد تک محدود رکھنے — کے بجائے بینکنگ سیکٹر کے ذریعے قرض کو بتدریج ختم کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے، جسے ایک پائیدار اور عملی حل قرار دیا جا رہا ہے۔