بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں زیپٹائیڈ متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صفِ اوّل کی بائیوفارما سوٹیکل مینوفیکچرر بی ایف بائیو سائنسز نے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کے علاج کیلئے اپنی جدید دوا Zeptide متعارف کرائی ہے۔ زیپٹائیڈ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کا جدید علاج ہے۔

زیپٹائیڈ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کا ایسا علاج ہے جومحفوظ اور آسانی کے ساتھ پری فلڈ سرنج میں دستیاب ہے۔

بی ایف بائیو سائسنز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق زیپٹائیڈ امریکن فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے منظورشدہ ایک مصنوعی پولی پیپٹائیڈ ہے جو جی ایل پی 1 اور جی آئی پی دونوں ریسپٹرز پر یکساں اثرانداز ہوتاہے۔

یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے اور وزن میں کمی کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔

نئی زیپٹائیڈ پری فلڈ سرنج، یورپی ٹیکنالوجی پر مبنی بی ایف بائیو سائنسز کی جدید ترین پلانٹ میں تیارکی گئی ہے جو خوراک کی درستگی، محفوظ استعمال اور مریضوں کیلئے آسانی کو یقینی بناتی ہے۔

کمپنی اعلامیے کے مطابق زیپٹائیڈ کی ساخت، معیار اور صلاحیت کی جانچ امریکا کی معروف بائیولوجیکل ماس اسپیکٹرومیٹری لیبارٹری اور پاکستان کی ایک یونیورسٹی میں مکمل کی گئی ہے جس سے اس کی عالمی سطح پر توثیق ہوتی ہے۔

نئی زیپٹائیڈ کی کامیابی کمپنی کے آئی پی او سے حاصل ہونے والے سرمائے کے موئثر استعمال کے منصوبے کے تحت حاصل کی گئی ہے جو بی ایف بائیو سائسنسزکی پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار ہے۔

پاکستان کے پہلے بائیو فارماسوٹیکل پلانٹ کے طورپر بی ایف بائیوسائنسزلمیٹڈ گزشتہ ایک دہائی سے ایچ سی وی، کینسر، امراضِ قلب، ذیابیطس،نیفرالوجی اور دیگراہم بیماریوں کے علاج کیلئے بھی ضروری ادویات تیار کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بی ایف بائیو سائنسز اور موٹاپے

پڑھیں:

سندھ حکومت نے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تصدیق کردی

کراچی:

سندھ حکومت نے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے  کی تصدیق کردی ہے۔

حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ حکومت سندھ جامعہ کراچی میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز (ICCBS) کو جامعہ کراچی سے الگ کر نے جا رہی ہے۔

یہ بات پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی سید ماروی راشدی نے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی سید عادل عسکری کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سینٹر کو خود مختار بنایا جا رہا ہے جس سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ اس سے قبل ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عادل عسکری نے ایوان کو بتایا کہ مذکورہ سینٹرکوجامعہ کراچی سے الگ کرنے کے بعد خدشہ ہے کہ آئی بی اے کی طرح یہاں بھی غریب طلبہ کے لیے تعلیم کے دروازے بند ہوجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1994ء میں آئی بی اے کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کے بعد اس کے ایک سیمسٹر کی فیس میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث غریب طلبہ کے لیے وہاں تعلیم حاصل کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ سینٹر کی علحدگی کا مقصد اس کی کارکردگی کو بڑھانا ہے اسے الگ کرنے کے بجائے پوری جامعہ کراچی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے۔

اس سے قبل اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے صوبائی وزیر برائے تعلیمی بورڈز اوریونیورسٹیز اسماعیل راہو کی ایوان میں غیر موجودگی پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے وزیر قانون ضیا لنجار کو ہدایت کی کہ ایوان میں وزرا کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایک دن قبل بھی سندھ اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل تھا لیکن متعلقہ وزیر اسماعیل راہو کی غیر حاضری کے باعث اسے جمعہ تک ملتوی کردیا گیا تھا، تاہم وہ آج بھی ایوان میں موجود نہیں تھے جس کے باعث رکن اسمبلی سید ماروی راشدی نے پارلیمانی سیکریٹری کی حیثیت میں اس کا جواب دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ماتلی،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تحت سیمینار
  • موبائل نہ دینے پر ڈاکو نے 7 سالہ بچے کو گولی ماردی، اسپتال میں زیرِ علاج
  • سندھ حکومت کی انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تصدیق
  • انٹرنیشنل کیمیکل سینٹر کی قانونی حیثیت برقرار رکھی جائے، پاکستان اکیڈمی آف سائنسز
  • سندھ حکومت نے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کی تصدیق کردی
  • پاکستان ریلوے میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی
  • پاکستان ریلوے میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کراو دی گئی
  • واٹس ایپ نے بلاک اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرادیا
  • برطانیہ نے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے ملک شیک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد کر دیا
  • دنیا کی پہلی جین تھراپی؛ 3 سالہ بچے کی حالت معجزانہ طور پر بہتر