data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-8-9
اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اگلی سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت گیارہ اکتوبرتک ملتوی کردی۔جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے خبردار کیاہے کہ اگر اگلی سماعت پر ہادی علی چٹھہ کا وکیل نہیں ہوگا تو سرکاری وکیل مقرر کر دیا جائے گا۔جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے وکلاء کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تاہم پراسیکیوشن نے سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ اگر اگلی سماعت پر ہادی علی چٹھہ کا وکیل نہیں ہوگا تو سرکاری وکیل مقرر کر دیا جائے گا۔ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کی جانب سے فرد جرم پر منگل کوبھی کوئی جواب نہ دیا گیا۔عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اگلی سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اگلی سماعت پر ملتوی کر

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ نے موبائل سمز کیس میں پی ٹی اے کا جواب مسترد کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: ہائیکورٹ نے موبائل فون سمز کی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جمع کرائے گئے جواب کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر جامع جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔

کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کی، جنہوں نے غیر قانونی سمز فروخت کے مقدمے میں گرفتار ملزم شہباز کی ضمانت پر سماعت کے دوران متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سخت اظہارِ برہمی کیا۔

دورانِ سماعت ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت کو بتایا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز برآمد کی جا چکی ہیں، جب کہ 183 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ محدود وسائل اور رکاوٹوں کے باوجود ادارے نے قابلِ تعریف کام کیا ہے۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں اور گلی محلوں میں آج بھی سمز کی غیر قانونی فروخت جاری ہے اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ پی ٹی اے اس تمام صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔”

عدالت نے پی ٹی اے کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ نے جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں میں سمز رجسٹریشن مشینیں دے رکھی ہیں، نتیجتاً ہر شہری کے فون پر روزانہ مشکوک میسجز آتے ہیں۔ خود مجھے اور اس عدالت میں موجود ہر فرد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی پیغامات موصول ہوئے ہوں گے۔”

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ “کیا پی ٹی اے نے کسی موبائل کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا؟ یا کسی کے خلاف کوئی عملی کارروائی کی؟” تاہم پی ٹی اے کے نمائندے اس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ہدایت کی کہ پی ٹی اے کے ڈائریکٹر حشمت کمال آئندہ سماعت پر تفصیلی ریسرچ اور حقائق کے ساتھ رپورٹ پیش کریں، جب کہ چیئرمین پی ٹی اے ذاتی طور پر تحریری جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • عدالت عظمیٰ ، سپر ٹیکس کی مزید سماعت آج بدھ تک ملتوی
  • لاہور ہائیکورٹ نے موبائل سمز کیس میں پی ٹی اے کا جواب مسترد کردیا
  • متنازع ٹویٹ کیس:ایمان مزاری ،ہادی چٹھہ کو فرد جرم کا جواب جمع کرانے ہدایت
  • موبائل فون سمز کی غیرقانونی فروحت کا کیس، پی ٹی اے کا جواب مسترد
  • متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت
  • متنازع ٹویٹ کیس؛ ایمان مزاری، ہادی علی کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت
  • سپر ٹیکس کیس کی سماعت، وکیل فروغ نسیم نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا
  • سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت، وکیل فروغ نسیم کے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، گنڈا پور کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری برقرار