تھانہ سٹی مرید کے میں اب تک ٹی ایل پی کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ تمام مقدمات میں سعد رضوی، انس رضوی اور سٹیج پر  موجود قیادت کیخلاف اشتعال انگیزی پھیلانے، لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے، تشدد کرنے اور ریاستی اداروں، پولیس اور انتظامیہ کو بُرا بھلا کہنے اور گالیاں دینے اور عوام کو ریاست کیخلاف کھڑا کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ مرید کے پولیس  نے انسداد دہشت گردی سمیت متعدد سنگین دفعات کے تحت ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی، ان کے بھائی انس رضوی اور مجلس شوریٰ کے ارکان سمیت مظاہرین کیخلاف مزید 3 مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔ پولیس نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے پاس ٹی ایل پی کے 108 افراد زیرحراست ہیں۔ تھانہ سٹی مرید کے میں اب تک ٹی ایل پی کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ تمام مقدمات میں سعد رضوی، انس رضوی اور سٹیج پر  موجود قیادت کیخلاف اشتعال انگیزی پھیلانے، لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے، تشدد کرنے اور ریاستی اداروں، پولیس اور انتظامیہ کو بُرا بھلا کہنے اور گالیاں دینے اور عوام کو ریاست کیخلاف کھڑا کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
 
نئے درج ہونیوالے 3 مقدمات میں پولیس نے 104 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس سے قبل درج ایف آئی آر میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ چاروں ایف آئی آرز پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں درج کی گئی ہیں۔ پولیس نے ایف آئی آرز میں کہا ہے کہ گرفتار ہونیوالے ملزمان سے پٹرول بم، پستول، ڈنڈے، سوٹے اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔ نئی درج ہونیوالی تینوں ایف آئی آرز میں اقدام قتل، پولیس مقابلہ، سڑک بلاک کرنے، سرکاری و نجی املاک کو نذرآتش کرنے سمیت سنگین جرائم کی30 دفعات لگائی گئی ہیں۔ ان ایف آئی آرز میں انسداد دہشت گردی کی دو دفعات 6 اور7 بھی شامل ہیں، جن میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
 
دوسری جانب موٹروے پر گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے اور ایک سرکاری گاڑی کا شیشہ توڑنے کے الزام میں تحریک لبیک پاکستان کے دو سو کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ شیخوپورہ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں جلاؤ گھیراؤ، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر الزامات کی 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایف آئی آرز کی گئی ہیں ٹی ایل پی

پڑھیں:

ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی مولانا کلب جواد سے ملاقات، اترپردیش کی موجودہ سیاست پر بات چیت

ملاقات کے بعد ڈاکٹر ممتاز رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب جواد سے کچھ ایسی باتیں ہوئی ہیں جنکا ذکر وقت آنے پر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد، شاہی امام کربلا جورباغ مولانا سید محمد قاسم، امام جمعہ بڑی مسجد خوریجی مولانا عابد عباس سینیئر صحافی ادیب و قلمکار اور سیاستداں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا کلب جواد اور تمام علماء کرام نے سب سے پہلے ڈاکٹر ممتاز رضوی کو بی ایس پی میں شامل ہونے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز رضوی سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نے یوپی میں بی ایس پی حکومت کے آنے کا دعویٰ کیا۔

کربلا جور باغ نئی دہلی میں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے مولانا کلب جواد سے قریب 30 منٹ کی ملاقات کی جس میں اترپردیش کی موجودہ سیاست اور بطور خاص 2027ء میں ہونے والے اسمبلی کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد ڈاکٹر ممتاز رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب جواد سے کچھ ایسی باتیں ہوئی ہیں جن کا ذکر وقت آنے پر کیا جائے گا، بس یہ ہے کہ انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے، آپ کے ساتھ ہم سب کھڑے ہیں۔ مولانا کلب جواد نے اس بات کی تائید کی کہ بہن کماری مایاوتی کا دور حکومت باقی سے اچھا رہا ہے۔ ڈاکٹر ممتاز رضوی نے کہا کہ مولانا کلب جواد نے کچھ مشورے دیے ہیں جن کو مایاوتی تک جلد پہنچانے کا کام کیا جائے گا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خواتین کارکنوں پر مرد پولیس کا تشدد انتہائی شرمناک ہے‘ زین شاہ
  • حیدرآباد، جعلی و فینسی نمبرز پلیٹس کیخلاف کارروائیاں
  • ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی مولانا کلب جواد سے ملاقات، اترپردیش کی موجودہ سیاست پر بات چیت
  • پشاور، گیس پائپ دھماکے کا مقدمہ درج، اہم دفعات بھی شامل
  • پشاور دھماکہ کیس میں بڑی پیشرفت، گیس پائپ پھٹنے پر سنگین قانونی کارروائی
  • پشاور؛ گیس پائپ دھماکے کا مقدمہ درج، اہم دفعات بھی شامل
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانونی کارروائی میں شدت
  • ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کی نظربندی ختم کرنے کا حکم دیدیا
  • عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر پر احتجاج ہر منگل کو کیوں؟ پی ٹی آئی نے وجہ بتادی
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع