راولپنڈی بورڈ؛ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام، کامیابی کی ریکارڈ شرح
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
راولپنڈی:
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔
پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔
بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 54.
پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان، اراکین صوبائی اسمبلی اور محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی شرکت کی۔
پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور حنیف عباسی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز اور انعامات سے نوازا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل
کوئٹہ:نوجوانوں کو باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
تربیتی کورس میں 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی کورسز میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔
کورس میں طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
تربیتی کورس کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کامیاب طالبات میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔
کورس میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کورس کی سہولت فراہم کرنے پر ہم ایف سی بلوچستان اور پاک آرمی کے شکر گزار ہیں۔
طلبہ نے کہا کہ یہ تربیت ہمارے لیے نیا آغاز ہے، اب ہم عالمی ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت مختلف اسکلز سے ہم گھر پر رہ کر بھی کام کر سکیں گی۔
ڈیجیٹل کورس کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان نے جدید لیب اور لیپ ٹاپس فراہم کیے جن سے طالبات نے عملی طور پر سیکھا اور کمانا بھی شروع کیا۔
علاقے کے عمائدین نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے احسن اقدام کو نوجوانوں کی ترقی اور خودکفالت کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔