لاہور،راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا،ایک لاکھ 80 ہزارطلبا میں سی1لاکھ 9ہزارطلبا کامیاب ہوئے،سترہزارطلبا انٹرمیڈیٹ امتحانات میں فیل ہوئے،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 52 فیصد لڑکیفیل ہوئے،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 70 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں۔

سرکاری کالجزکی50 فیصد، پرائیوٹ کی62فیصد لڑکیپاس ہوئے،سرکاری کالجزکی72فیصد، پرائیوٹ کی 80 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں،پری میڈیکل میں78فیصد، پری انجینرنگ میں76فیصد طلبا پاس ہوئے،آرٹس کی47فیصد، کامرس کی62فیصد، جنرل سائنس 60 فیصد طلبا پاس ہوئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی بورڈ نے بھی سالانہ نتائج کا اعلان کردیا،راولپنڈی بورڈ میں اوور آل پہلی پوزیشن اریج شفقت حیات نی1148 نمبر لیکرحاصل کی،طالبہ اریج شفقت حیات کا تعلق پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ سے ہے، 1139 نمبر کیساتھ عائشہ مشتاق کی دوسری پوزیشن ہے اورانکا تعلق پنجاب کالج خواتین تلہ گنگ سے ہے،ایمان فاطمہ کی 1138 نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن ہے،انکا تعلق رائل کالج آف سائنسز گرلز چکوال سے ہے، پوزیشن ہولڈر طلبہ کو آج فاطمہ جناح یونیورسٹی آڈیٹوریم میں انعامات سینوازا جائے گا۔

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کیسالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نجی کالج کے محمد زین نے 1163نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،محمد محمود احمد خان نے 1161 نمبر لیکر دوسری اور محمد نعمان مجید نے 1160 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،بورڈحکام کیمطابق اس بارمجموعی پوزیشنزمیں کوئی بھی لڑکی شامل نہیں ہوسکی،تاہم مختلف گروپس میں طالبات نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

سرگودھا تعلیمی بورڈ نیانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کیسالانہ امتحان ء پوزیشن ہولڈرزکا اعلان کردیا ہے،ہماعابد نے 1146 نمبرحاصل کرکے مجموعی طور پرپہلی پوزیشن حاصل کی،ایلاف سرور اور عدن علی نے 1144 نمبرحاصل کرکے مشترکہ طور پردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ ضیاء نے 1143 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ساہیوال تعلیمی بورڈ نیانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ ٹو کینتائج کااعلان کردیا،25ہزارچارسو ساٹھ امیدوارکامیاب رہے،کامیابی کا تناسب 58.

88فی صد رہا،عیشا شفیق نے 1152 نمبرحاصل کرکیبورڈمیں پہلی پوزیشن حاصل کی،عثمان محمود 1151نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن پرکامیاب ہوئے،بورڈ میں تیسری پوزیشن 1150نمبروں کیساتھ زنیرا طارق نے حاصل کی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نتائج کا اعلان کردیا پوزیشن حاصل کی تیسری پوزیشن تعلیمی بورڈ

پڑھیں:

ایشیا کپ: اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا انوکھا کارنامہ

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے انوکھا کارنامہ انجام دے ڈالا۔صائم ایوب نے ایشیا کپ کے تینوں گروپ میچز میں عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔ناقص بیٹنگ فارم کی وجہ سے صائم ایوب کو شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تاہم دوسری جانب وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔یو اے ای کے جنید صدیقی نو وکٹوں کے ساتھ، بھارت کے کلدیپ یادیو سات وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ صائم ایوب نے چھ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے عبداللہ شفیق کے پاس ہے جو لگاتار چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا نے فٹبال کی نئی رینکنگز جاری کردیں، اسپین 11 سال بعد پہلے نمبر پر، پاکستان کا نمبر کیا رہا؟
  • فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
  • راولپنڈی انٹرمیڈیٹ نتائج : طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں
  • راولپنڈی بورڈ؛ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام، کامیابی کی ریکارڈ شرح
  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
  • ایشیا کپ: اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا انوکھا کارنامہ
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
  • ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری