پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر نے استعفیٰ وصول کرلیا تو وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہوگا، گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی، صوبائی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’میرے پاس تمام حقائق آ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور مستعفی ہو چکے اس حوالے سے گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا، 90 نمائندوں کے ووٹ سے سُہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جہاں تک استعفے کی بات ہے تو جب گورنر نے جب وزیراعلیٰ کا استعفیٰ وصول کر لیا تو وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہو گا‘۔

گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کے وکیل نے کہا کہ ’گورنر کے لیے انتظار کریں، کل تک وہ آ جائیں تو سب ہو جائے گا، نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تک پرانا وزیراعلیٰ دفتر چلائے گا‘، اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ’وہ تو تب ہو گا جب الیکشن نہیں ہوا ہوا یہاں تو نئے وزیراعلیٰ کا الیکشن بھی ہوچکا ہے‘، وکیل نے کہا کہ ’کل گورنر آئیں گے تو ہو سکتا ہے وہ استعفیٰ منظور کریں اور حلف لیں، حکومت کے پاس جہاز بھی ہے، اگر جلدی ہے تو جہاز بھیجیں، ورنہ وہ رات کو آ جائیں گے، اس وقت یہ کہنا کہ گورنر حلف نہیں لیں گے، قبل از وقت ہے‘۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے پوچھا کہ ’کیا کل یہ ممکن ہوگا کہ گورنر حلف لینے کا فیصلہ کریں نہ کہ استعفیٰ ہوا ہے یا نہیں؟ کیوں کہ علی امین نے تو اسمبلی فلور پر تصدیق کردی‘، وکیل نے جواب دیا کہ ’گورنر نہیں تھے تو ہم کوئی فیصلہ خود دیکھے بغیر نہیں کرسکتے‘، پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ ’علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دیا اور نئے وزیر اعلی کو ووٹ بھی دیا، یہ تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، گورنر کل کوئی اور راستہ اپنا کر معاملہ مؤخر کرسکتے ہیں‘، دلائل کے بعد چیف جسٹس نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیف جسٹس

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کب ہوگا، سلمان اکرم راجا نے تاریخ کا اعلان کردیا

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیر (13 اکتوبر) کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں صوبائی وزیر قانون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اجلاس کا شیڈول اسپیکر صوبائی اسمبلی جاری کریں گے، وزیر اعلیٰ گورنر کے ماتحت نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ کے استعفے کی منظوری دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہوگیا ہے، ٹوئٹ میں گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے اور گورنر ہاوس نے استعفے کی رسید بھی دی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آرٹیکل 130 شق 8 کے تحت وزیراعلیٰ کو صرف استعفیٰ دینا ہے جس کی منظوری اور نوٹیفکیشن کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ آرٹیکل130شق 8میں استعفے کی منظوری کا کوئی تذکرہ نہیں بلکہ جیسے ہی کوئی آئینی عہدیدار استعفیٰ دیتا ہے تو وہ منظور شدہ تصور ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ گورنر کا کوئی ماتحت افسر نہیں کہ گورنر کو استعفے کی منظوری دینی ہوگی۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا جس کا شیڈول اسپیکر صوبائی اسمبلی جاری کریں گے، سہیل آفریدی پرعزم نوجوان ہیں جو صوبے کو نئے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے لیےکوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے بلکہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس صوبے میں خون ریزی کا خاتمہ ہوجائے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں نئی کابینہ تشکیل دیں گے جس میں تسلسل بھی ہوگا اور نئے چہرے بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخواہ پہنچنا چاہیئے، بلاول بھٹو زرداری کی فیصل کریم کنڈی کو ہدایت
  • پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخواہ کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم
  • جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،سلمان اکرم راجہ،نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے کل تک جواب طلب کرلیا
  • گورنر کے اعتراض کے باوجود خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، آگے کیا ہوگا؟
  • گورنر خیبر پختونخواہ نے صوبے کے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا
  • ہم آئینی اور سیاسی جنگ کریں گے اور جیتے گے، جنید اکبر
  • علی امین گنڈا پور کے استعفے پر گورنر کی رائے کے بغیر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، غیرقانونی قرار
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کب ہوگا، سلمان اکرم راجا نے تاریخ کا اعلان کردیا