پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخواہ کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کل شام چار بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، گورنر نے حلف نہ لیا تو سپیکر صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی سے اسی دن حلف لے لیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی، صوبائی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’میرے پاس تمام حقائق آ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور مستعفی ہو چکے اس حوالے سے گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا، 90 نمائندوں کے ووٹ سے سُہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جہاں تک استعفے کی بات ہے تو جب گورنر نے جب وزیراعلیٰ کا استعفیٰ وصول کر لیا تو وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہو گا‘۔(جاری ہے)
گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کے وکیل نے کہا کہ ’گورنر کے لیے انتظار کریں، کل تک وہ آ جائیں تو سب ہو جائے گا، نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تک پرانا وزیراعلیٰ دفتر چلائے گا‘، اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ’وہ تو تب ہو گا جب الیکشن نہیں ہوا ہوا یہاں تو نئے وزیراعلیٰ کا الیکشن بھی ہوچکا ہے‘، وکیل نے کہا کہ ’کل گورنر آئیں گے تو ہو سکتا ہے وہ استعفیٰ منظور کریں اور حلف لیں، حکومت کے پاس جہاز بھی ہے، اگر جلدی ہے تو جہاز بھیجیں، ورنہ وہ رات کو آ جائیں گے، اس وقت یہ کہنا کہ گورنر حلف نہیں لیں گے، قبل از وقت ہے‘۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ ’کیا کل یہ ممکن ہوگا کہ گورنر حلف لینے کا فیصلہ کریں نہ کہ استعفیٰ ہوا ہے یا نہیں؟ کیوں کہ علی امین نے تو اسمبلی فلور پر تصدیق کردی‘، وکیل نے جواب دیا کہ ’گورنر نہیں تھے تو ہم کوئی فیصلہ خود دیکھے بغیر نہیں کرسکتے‘، پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ ’علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دیا اور نئے وزیر اعلی کو ووٹ بھی دیا، یہ تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، گورنر کل کوئی اور راستہ اپنا کر معاملہ مؤخر کرسکتے ہیں‘، دلائل کے بعد چیف جسٹس نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نو منتخب وزیراعلی پشاور ہائیکورٹ حلف لینے چیف جسٹس سے حلف
پڑھیں:
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جسے عالمی سفارت کاری میں بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے وزیر برائے چٹاگانگ ہل ٹریکٹس افیئرز خرابی صحت کے باعث مستعفی
منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر خلیل الرحمان نے قبرص کے امیدوار کو شکست دے کر یہ اہم منصب حاصل کیا۔
مبصرین کے مطابق یہ کامیابی عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار، کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی اداروں میں اس کی مضبوط ہوتی ساکھ کا مظہر ہے۔
وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب عالمی سطح پر بنگلہ دیش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مثبت کردار کا اعتراف ہے۔
مزید پڑھیے: سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمان کی 45ویں برسی: صاحبزادے و وزیراعظم طارق رحمان کا خراج عقیدت
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اس اہم منصب پر بنگلہ دیش کی بہترین نمائندگی کریں گے اور عالمی برادری کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رابطوں، مکالمے اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ وہ بنگلہ دیش کا نام مزید روشن کریں گے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں چمڑے کی منڈی بحران کا شکار، مدارس اور یتیم خانوں کو خسارہ، وجہ کیا ہے؟
ڈاکٹر خلیل الرحمان جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے باقاعدہ آغاز پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس حیثیت میں وہ عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، عالمی حکمرانی اور دیگر اہم بین الاقوامی امور پر ہونے والے مباحث اور اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے ڈاکٹر خلیل الرحمان خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب طارق رحمان کی ڈاکٹر خلیل رحمان کو مبارکباد