فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن بچگانہ باتیں کر رہی ہے، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ ہماری پارٹی میں کوئی توڑ پیدا کرسکتے ہیں، یہ بری طرح ناکام ہوچکےہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حلف روکنے کا کوئی جواز نہیں، آج نہیں تو کل ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ایسا نہیں کہا کہ علیمہ خان نے مجھے ہٹایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں، سہیل آفریدی وزیر رہ چکے ہیں،تجربہ کار ٹیم ان کے اردگرد موجود ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لطف الرحمان

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہو پھر نیا وزیراعلیٰ منتخب ہو۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان پرحملہ افسوس ناک ہے، دو برادر مسلمان ملکوں میں جنگ نہیں ہونی چاہیے، ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بند بھی نہیں کرسکتے، معاش اور روزگار منسلک ہے، ایسے حالات پیدا کرنے ہیں کہ افغانستان اور یہاں پر دہشتگردی نہ ہو، جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے، امن نہیں ہوسکتا۔


.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، تجزیہ کار سلمان غنی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، پاکستان کا واضح موقف ہے کہ ہم افغان حکومت کے خلاف نہیں کھڑے بلکہ افغانستان میں جو عناصر پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ان کےخلا ف ہیں۔ہم سمجھتے تھے کہ حامد کرزئی اور اشرف غنی کی حکومتوں کے بعد اب یہ افغان حکومت کا رویہ پاکستان کے لیے مختلف ہو گا لیکن ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اس جارحیت کے بعد پاکستان کو ایک جواز مل گیا کیونکہ اس سے پہلے پاکستان بہت زیادہ تنگ تھا ،بار ہا شواہد دینے کے باوجود سرحد پار دہشت گردی ختم نہیں ہوئی، اب تحریک طالبان پاکستان اور افغان طالبان کا فرق ختم ہو گیا کیونکہ انہوں نے بھی وہ ہی حرکت کی جو ٹی ٹی پی کر رہی تھی۔تجزیہ کار کاکہناتھا کہ  اس ساری صورتحال میں جس طرح پاکستان نے افغانستان کو بھر پور جواب دیا اس سے کابل کو پیغام پہنچ گیا ، 10مئی کے بعد کا پاکستان بہت مضبوط ہے، در حقیقت بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ خود کچھ نہیں کر سکتا  کیونکہ دنیا کا کوئی ملک بھی بھارت کے ساتھ نہیں کھڑا اور بھارت کو جو بدلے کا بخار چڑھا ہوا ہے ، جب تک کوئی ملک اس کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا تب تک وہ جرات نہیں کر سکتا ۔ 

پاک فوج کی  ایک اور اہم کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ مکمل تباہ

دنیا نیوز کے پروگرام'تھنک ٹینک ، میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کادورہ بھارت پاکستان کے لیے پیغام ہے ، پاکستان نے دفاعی حکمت عملی اپنائی، جس طرح بھارت پاکستان کوسبق سکھانے کی بات کر رہا تھا تو اس پر پاکستان کاموقف واضح ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے اور پھر پاکستان نے ایسا جواب دے کر بھی دکھا دیا، اب طالبان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں اور افغان وزیر خارجہ کے دورے کی ٹائمنگ اہم ہے، جس طرح ہمارا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہوا ہے ہو سکتا ہے کہ دہلی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان بھی معاہدہ ہواہو۔ سلمان غنی نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے کے استحکام کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے اور ہم نے اس کے لیے بہت کام کیا لیکن افغانستان سے کبھی خیر کی خبر نہیں آئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ جب پہلی بار برسر اقتدار آئے  تھےتو انہوں نے افغانستان کے حوالے سے ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا تھا ۔ افغانستان نے دوحہ معاہدے میں یہ لکھ کر دیا تھا کہ ہماری سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

اب سے افغانستان کے لیے واضح ترین پیغام 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جب علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کرلیا تو دستخط کی بات ہی نہیں رہی،سلمان اکرم راجہ،نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے: سلمان اکرم راجا
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کا معاملہ، سلمان اکرم راجہ اور لطف الرحمان عدالت پہنچ گئے
  • نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کا معاملہ لٹک گیا، پشاور ہائیکورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی
  • نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری، تاخیر نہیں کی جاسکتی، سلمان اکرم راجا
  • سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں
  • افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، تجزیہ کار سلمان غنی
  • گزشتہ روز لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،سلمان اکرم راجہ
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کب ہوگا، سلمان اکرم راجا نے تاریخ کا اعلان کردیا