سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، سوشل میڈیا پر جتنے منہ اتنی باتیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا اسمبلی نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کر لیا ہے۔ سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی کی کارروائِی کو ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کو ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کا اعلان کیا ہے۔ اور سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں ایک پرجوش تقریر میں عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ’نہیں مروں گا، اب کسی جنگ میں یہ سوچ لیا، میں اب کی بار عشق عمران میں مارا جاؤں گا‘۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر منتخب، ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائے گا، نومنتخب وزیراعلیٰ کا پہلا خطاب
سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر ردعمل دیتے نظر آتے ہیں۔ مطیع اللہ جان نے لکھا کہ سہیل آفریدی کا 90 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے بطور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ انتخاب کسی فردِ واحد کی نہیں مگر جمہوریت اور سیاسی عمل کی کامیابی ہے۔ اس کے باوجود ایک مضبوط پیغام یہ بھی ہے کہ کسی فرد کو قید رکھا جا سکتا ہے مگر سوچ کو نہیں۔
سھیل آفریدی کا 90 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے بطور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ انتخاب کسی فردِ واحد کی نہیں مگر جمہوریت اور سیاسی عمل کی کامیابی ہے۔ اسکے باوجود ایک مضبوط پیغام یہ بھی ہے کہ کسی فرد کو قید رکھا جا سکتا ہے مگر سوچ کو نہیں۔ pic.
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) October 13, 2025
سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو پوری قوم سے معافی مانگوں گا، ان کی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مہوش قمس نے سوال کیا کہ سہیل آفریدی تو وزیر اعلیٰ بن گئے، کیا فیاض الحسن چوہان صاحب قوم سے معافی مانگیں گے؟
سہیل آفریدی تو وزیر اعلیٰ بن گئے
کیا فیاض الحسن چوہان صاحب قوم سے معافی مانگیں گے؟ pic.twitter.com/kGWtj8EmBB
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 13, 2025
ثاقب بشیر نے کہا کہ جیل میں بیٹھے شخص نے نظام کو ایک نکتے پر شکست دے دی۔ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے کھل کر مخالفت نا کی جاتی تو یہ تبدیلی روٹین کی ہوتی جب یہ کہا گیا وفاقی وزراء کی جانب سے کہ ہم نہیں بننے دیں گے اس کے بعد سہیل خان آفریدی کا وزیراعلی بننا نظام کے لیے شکست ہے۔
جیل میں بیٹھے شخص نے نظام کو ایک نکتے پر شکست دے دی اگر وفاقی حکومت کی جانب سے کھل کر مخالفت نا کی جاتی تو یہ تبدیلی روٹین کی ہوتی جب یہ کہا گیا وفاقی وزراء کی جانب سے کہ ہم نہیں بننے دیں گے اس کے بعد سہیل خان آفریدی کا وزیراعلی بننا نظام کے لئے شکست ہے pic.twitter.com/DHljvyqrUW
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) October 13, 2025
وجاہت سمیع نے نجم سیٹھی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان نے جیل سے ہی پوری بساط پلٹ دی ہے، ایک خطرناک حد تک ذہین چال چلی ہے۔ سہیل اَفریدی کا انتخاب سیاسی شطرنج کی ماسٹر اسٹروک ہے۔
عمران خان نے جیل سے ہی پوری بساط پلٹ دی ہے، ایک خطرناک حد تک ذہین چال چلی ہے۔ سہیل اَفریدی کا انتخاب سیاسی شطرنج کی ماسٹر اسٹروک ہے !نجم سیٹھی pic.twitter.com/rEJ7uD3Zas
— Wajahat Sami (@Wajahat_PTI_) October 12, 2025
مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے لکھا کہ عمران خان جسے بھی وزیراعلیٰ لگاتا ہے وہ میڈل کلاس ہوتا ہے مگر جب اس کی چھٹی ہوتی ہے تو وہ ایلیٹ کلاس بن چکا ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی والے اس کے آنے اور جانے دونوں پر جشن مناتے ہیں۔ کمال لوگ ہیں یہ۔
عمران خان جسے بھی وزیراعلٰی لگاتا ہے وہ میڈل کلاس ہوتا ہے مگر جب اس کی چھٹی ہوتی ہے تو وہ ایلیٹ کلاس بن چکا ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی والے اس کے آنے اور جانے دونوں پر جشن مناتے ہیں۔ کمال لوگ ہیں یہ
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) October 13, 2025
مونس الٰہی نے لکھا کہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلٰی سہیل آفریدی کی کامیابی آمریت کے خلاف جمہوریت کی شاندار کامیابی ہے۔ اس وزیراعلٰی کا انتخاب کسی پرچی کا نہیں عوام کی حمایت اورعمران خان کے نوجوان اور حقیقی گراس روٹس لیڈرشپ میں اعتماد کا نتیجہ ہے۔
خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلٰی سہیل آفریدی کی کامیابی آمریت کے خلاف جمہوریت کی شاندار کامیابی ہے۔ اس وزیراعلٰی کا انتخاب کسی پرچی کا نہیں عوام کی حمایت اور PM عمران خان کے نوجوان اور حقیقی گراس روٹس لیڈرشپ میں اعتماد کا نتیجہ ہے۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) October 13, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ سہیل آفریدی کے انتخاب کا مطلب عمران خان کی جلد رہائی ہے۔ اس لیے شہباز گل کے مارشل لاء لگنے کے خدشات درست معلوم ہوتے ہیں۔
سہیل آفریدی کے انتخاب کا مطلب عمران خان کی جلد رہائی ہے۔
اس لئے ڈاکٹر شہباز گل کے مارشل لاء لگنے کے خدشات درست معلوم ہوتے ہیں۔
میری خواہش ہے کہ مارشل لاء لگائیں تا کہ ایک ہی بار یہ مسئلہ حل ہوجائے کہ پاکستان میں حکومت عوام کے نمائندوں کی ہوگی یا ملازموں کی جنہیں عوام تنخواہ…
— Jimmy Virk – Imranian ???????? (@JimmyVirkk) October 13, 2025
احمد وڑائچ نے لکھا کہ ’ہم وزیراعلٰی نہیں بننے دیں گے‘ والے گینگ کا اب کیا ہو گا۔
"ہم وزیراعلٰی نہیں بننے دیں گے" والے گینگ کا اب کیا ہو گا ؟؟؟ pic.twitter.com/djVRNYacmX
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) October 13, 2025
سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فوجی آپریشنز کسی مسئلے کا حل نہیں، عمران خان آپریشن کے خلاف ہیں، ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائے گا، آج تک فیصلے بند کمروں میں ہوئے اس لیے حالات ٹھیک نہیں، حالات میں بہتری کے لیے مشران کو اعتماد میں لینا ہوگا اور افغان پالیسی پر نظرثانی کرنی ہوگی، عمران خان کے دور میں افغانستان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں رہا، افغانوں کو 40 سال بعد دھکے دے کر نکال رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبرپختونخوا سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور عمران خان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی علی امین گنڈاپور نہیں بننے دیں گے خیبر پختونخوا عمران خان کے سہیل ا فریدی سہیل آفریدی ی کا انتخاب کامیابی ہے کی کامیابی نے لکھا کہ کی جانب سے آفریدی کا وزیر اعلی فریدی کا ہوتا ہے ی نہیں ہے مگر
پڑھیں:
میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
لندن کے میئر سر صادق خان(sadiq khan) نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو آن لائن دنیا میں درپیش خطرات اور نقصانات سے بچانے کے لیے یہ ایک ضروری اقدام ہے۔
منگل کو لندن میں انجینئرز، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کے دوران صادق خان نے کہا کہ جس طرح خوراک اور ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی حفاظت ثابت کرنا پڑتی ہے، اسی طرح سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھی اپنے پلیٹ فارمز کے بچوں کے لیے محفوظ ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک سوشل میڈیا کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز کی حفاظت ثابت نہیں کرتیں، اس وقت تک کم عمر بچوں کے لیے ان پر پابندی عائد کرنا ہی نقصانات کو روکنے کا مؤثر طریقہ ہے۔
میئر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ آن لائن مینوسفیئر نامی رجحان نوجوان لڑکوں اور مردوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، جس سے ایک کھوئی ہوئی نسل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
یہ مؤقف برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے مؤقف سے زیادہ سخت سمجھا جا رہا ہے، اگرچہ وزیر اعظم نے بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے اہم اقدامات کا وعدہ کیا ہے، تاہم انہوں نے ابھی تک سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی حمایت نہیں کی۔
برطانوی حکومت نے حال ہی میں بچوں کے آن لائن تحفظ سے متعلق ایک مشاورتی عمل مکمل کیا ہے، جس میں سوشل میڈیا کے لیے کم از کم عمر مقرر کرنے، ایپس کے استعمال کے اوقات محدود کرنے، لا محدود اسکرولنگ اور آٹو پلے جیسی عادت ساز خصوصیات پر پابندی لگانے اور عمر کی تصدیق کے سخت نظام متعارف کرانے جیسے اقدامات پر رائے طلب کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 22 ارب روپے کا بجٹ مختص، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
مشاورت کے نتائج کی بنیاد پر حکومت بچوں کے تحفظ کے لیے آئندہ پالیسی اور قانون سازی کے حوالے سے فیصلے کرے گی۔