برطانیہ نے نیا شاہی نشان والا پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلاج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
برطانیہ نے نیا شاہی مُہر (Coat of Arms) والا پاسپورٹ متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 سے نئے پاسپورٹس پر بادشاہ چارلس سوئم کا شاہی مُہر شامل ہوگا۔
پاسپورٹ کے اندر صفحات میں یونیسکو کے تحت شامل چار خوبصورت قدرتی مناظر ہوں گے جو کہ 4 برطانوی ممالک کے ہی شہر ہیں۔
Ben Nevis (اسکاٹ لینڈ)
The Lake District (انگلینڈ)
Three Cliffs Bay (ویلز)
Giant’s Causeway (شمالی آئرلینڈ)
نئے پاسپورٹ میں اعلیٰ درجے کی تکنیکی حفاظتی خصوصیات ہوں گی جیسے کہ نئے ہولوگرافک اور translucent فیچرز تاکہ جعلسازی مشکل ہو جائے یا پاسپورٹ کے ساتھ چھیڑا خانی نہ کی جا سکے۔
تاہم واضح رہے کہ موجودہ پاسپورٹس جن پر ملکہ الیزبتھ دوم کا مہر ہے وہ اب بھی معتبر رہیں گے جب تک ان کی میعاد ختم نہ ہو جائے۔
اس نئے ڈیزائن کے ساتھ “Her Majesty” کی جگہ “His Majesty” کا لفظ استعمال ہوگا چونکہ بادشاہ چارلس سوئم کا دورِ حکومت شروع ہو چکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کل سے ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگا
قومی پولیو مہم کل سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ یہ قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی۔
نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائیں گے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 20 تا 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔
نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلَوائیں اور پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔