آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کی تاریخی پلیئرز نیلامی، جنید صدیق اور محمد روہید سب سے نمایاں
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کی تاریخی پلیئرز نیلامی، جنید صدیق اور محمد روہید سب سے نمایاں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز
دبئی:متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلرز جنید صدیق اور محمد روہید نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کی پہلی پلیئرز نیلامی میں سب کو حیران کر دیا۔ جنید صدیق کو شارجہ واریئرز نے 1 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر میں اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ محمد روہید کو ایم آئی ایمیریٹس نے 1 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا۔ یہ دونوں کھلاڑی لیگ کی سب سے مہنگی خریداریوں میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔فاسٹ باؤلرز کے لیے مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں وسیم اکرم کو شارجہ واریئرز نے 55 ہزار ڈالر اور حیدر رضا کو گلف جائنٹس نے 50 ہزار ڈالر میں حاصل کیا۔
یہ پیش رفت خطے میں کرکٹ کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔شارجہ واریئرز کے ساتھ چوتھے سیزن میں واپسی پر جُنید صدیق نے کہاکہ یہ میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ پہلی نیلامی میں ٹیم نے مجھے دوبارہ اعتماد دیا اور واپس شامل کیا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ یو اے ای کرکٹ کہاں تک پہنچ چکی ہے۔
ایسے مواقع ہمیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔محمد روہید نے ایم آئی ایمیریٹس کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ یقین لمحہ ہے۔ میں نے پچھلے دو سیزن میں اس ٹیم کے ساتھ بہت کچھ سیکھا ہے اور اب مزید آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔
میری خواہش ہے کہ خطے کے نوجوان کرکٹرز دیکھیں کہ یہاں حقیقی مواقع موجود ہیں اور وہ بڑے خواب دیکھ سکتے ہیں۔محمد روہید نے رواں برس ہی یو اے ای ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا اور اب تیزی سے اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔ وہ اکثر نئی گیند کے ساتھ جنید صدیق کے ساتھ باؤلنگ کا آغاز کرتے ہیں اور پچھلے دو سیزنز میں ایم آئی ایمیریٹس کے لیے 15 میچز کھیل کر 19 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچوہدری شفقت محمود کی ہوٹل اور بیکری کے خلاف بڑی کارروائی۔ مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی پر ڈھوکڑی ہوٹل سیل بھارت کا ایشیا کپ ٹرافی تنازع آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان، ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے اور نہ ادھر ادھر کی جائے سابق انگلش کپتان کی پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان روہت شرما کی کپتانی سے چھٹی کیوں ہوئی؟ گوتم گمبھیر کیساتھ چپقلش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد روہید
پڑھیں:
مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ، نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: محکمہ ریلوے کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے اوپن نیلامی 3 دسمبر کو ریلویز ہیڈکوارٹر لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے کی خواہش رکھنے والی کمپنیوں نے آؤٹ سورسنگ قوانین کے مطابق اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کے پاس جمع کرا دی ہیں، جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد اوپن بولی ہوگی، اور سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو متعلقہ ٹرین سروس چلانے کا اختیار مل جائے گا۔
آؤٹ سورسنگ کے لیے جن ٹرینوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاءالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، فیض احمد فیض پسنجر اور موہنجودڑو پسنجر شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان ریلوے 8 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرچکا ہے جن میں شالیمار، پاک بزنس اور دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔