پاکستان اور سعودی عرب نے نوجوانوں کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کر لیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کو کراچی میں دو اہم یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پرتپاک استقبال

معاہدوں پر دستخط کی تقریب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں ہوئی۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دونوں ممالک کے وفود کے اراکین شریک تھے۔

تقریب کے دوران دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو کھیل اور آئی ٹی تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ عالمی سطح پر نمایاں کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی وژن 2030 سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم، وزیرِ خزانہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور کھیل کے فروغ سے ہی قوم کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جلد ایک دوستانہ میچ بھی منعقد کیا جائے گا۔

دورے کے اختتام پر گورنر سندھ نے شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور وفد کو کراچی ایئرپورٹ پر الوداع کہا۔ شہزادہ منصور نے گورنر سندھ کی میزبانی اور گرمجوشی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان سعودی سفیر نواف سعید المالکی سعودی عرب شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کامران ٹیسوری گورنر سندھ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سعودی سفیر نواف سعید المالکی کامران ٹیسوری گورنر سندھ گورنر سندھ اور سعودی

پڑھیں:

پاک سعودی معاہدے کو روحانی اور اعزاز سمجھتے ہیں، مریم نواز کا سعودی تجارتی وفد سے خطاب

لاہور میں پاکستان سعودی بزنس کونسل کے خصوصی وفد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عربی میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اپنے دوسرے گھر سعودی عرب کے مہمانوں کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، سعودی عرب سے تعلقات صرف سیاسی و معاشی نہیں بلکہ روحالی اور ابدی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پرتپاک استقبال

مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے، رمضان میں سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور وژن کی وجہ سے سعودی عرب کو ترقی کے نئے منازل طے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے میرے والد نواز شریف کی دہائیوں پر مبنی تعلقات ہیں، مشرف کے دور میں میں 7 سال جدہ میں رہی، جدہ کو لاہور سے بہتر جانتی ہوں، ہزہائینس پرنس منصور بن محمد بن سعد السعود کا یہ پنجاب کا دوسرا دورہ ہے، آپ پاکستان کے بہترین دوست اور ہمارے مشترکہ خوابوں کے نگہبان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں حالیہ استقبال پر ہم نے خوشی منائی، سعودی عرب سے حالیہ معاہدے پر ہم شکرگزار ہیں جو ہمارے دوطرفہ تعلقات آئینہ دار ہے، اسے ہم حرمین شریفین کی حفاظت کو ہم روحانی فرض اور اعزاز سمجھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی بھائیوں سے مختلف شعبوں میں تجارتی تعاون کے خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر سندھ میں کسی نے شرارت کی تو جواب دیں گے: مراد علی شاہ
  • سعودی وفد کی آمد خوش آئند، باہمی تعلقات کا نیا باب: حافظ عبدالکریم
  • غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی، سعودی عرب کا ردعمل بھی آگیا
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے بعد کون سا احتجاج؟ خواجہ آصف کی ٹی ایل پی پر تنقید
  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین آئی ٹی اور اسپورٹس سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط
  • پنجاب سرمایہ کاری کا مرکز ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو پہلے آنا چاہیے تھا، — سعودی شہزادہ منصور
  • سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل، سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں، سعودی شہزادہ
  • پاک سعودی معاہدے کو روحانی اور اعزاز سمجھتے ہیں، مریم نواز کا سعودی تجارتی وفد سے خطاب