پاکستان ‘ افغانستان کے درمیان مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار: علی لاریجانی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل حل کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ عزم ہے کہ خطے سے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف اقدامات کیلئے موثر میکنزم بنایا ہے۔ دہشتگردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا چینلج ہے۔ مشترکہ کوششیں خطے میں قیام امن کیلئے ضروری ہیں۔ دریں اثناء ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔ ایران مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کی حکومت، اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے صہیونی رجیم کی ایران کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران کا دفاع کیا، جو پاکستانی عوام کی پختہ اور اصولی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان ہمارا دوسرا گھر، فلسطین کے مسئلے کا پرامن حل ضروری ہے، ایران
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے پرخلوص استقبال پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان نے ایران کی حمایت کی، جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے بے حد شکر گزار ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے بھی تیار ہے۔
علی لاریجانی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ایران خطے میں امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا، ایران اور پاکستان فلسطین میں قیام امن کے لیے پرعزم ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کا پرامن حل نکلے۔
دورے کے دوران علی لاریجانی نے پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، پاکستان اور ایران ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور خطے میں قیام امن کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔