سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی حالات سے تیزی اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے نیشنل سینٹر فار انوائرنمنٹل کمپلائنس (این سی سی سی) نے 6 جدید ‘ماحولیاتی ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں’ متعارف کرا دی ہیں۔

یہ خصوصی گاڑیاں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جن میں آلودگی اور خطرناک اخراج کی پیمائش کے نظام شامل ہیں۔ یہ ٹیموں کو کسی بھی ماحولیاتی حادثے یا کیمیائی خطرے کے مقام تک کم سے کم وقت میں پہنچنے میں مدد فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: ماحولیاتی بہتری کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں تکنیکی انقلاب کا آغاز

این سی ای سی کے ترجمان اور میڈیا و کمیونیکیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعد المطرفی نے بتایا کہ یہ گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کی پیمائش کے جدید نظاموں سے آراستہ ہیں جو ہوا کے معیار اور ممکنہ خطرات کے بارے میں درست اور فوری ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔

ان گاڑیوں کو مملکت کے مختلف علاقوں، بشمول ریاض، شمالی سرحدی علاقہ، مدینہ، مکہ، جازان اور مشرقی صوبہ میں تعینات کیا جائے گا۔

المطرفی کے مطابق، یہ گاڑیاں موبائل ماحولیاتی مانیٹرنگ اسٹیشن کے طور پر کام کرتی ہیں جن میں گیس کے تجزیے اور ہوا کے معیار کی جانچ کے مربوط نظام موجود ہیں۔ یہ پورے مملکت میں ماحولیاتی واقعات پر فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی وقت میں ڈیٹا اکٹھا کر کے اور اس کا تجزیہ کر کے فوری اصلاحی اقدامات ممکن بنائے جاتے ہیں تاکہ ماحولیاتی چیلنجز کا بر وقت مقابلہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: دولت مشترکہ اجلاس: پاکستان کی ماحولیاتی عمل اور تنازعات کے حل میں تعاون کی حمایت

این سی ای سی کے مطابق، ان گاڑیوں میں 25 سے زائد جدید آلات، حفاظتی سامان، اور پیمائش کے اوزار نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں خطرناک گیسوں کی پیمائش کے آلات، انفراریڈ تھرمومیٹرز، سیمپل کلیکشن بیگز اور حیاتیاتی و کیمیائی تحفظی سوٹس شامل ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی گاڑیاں مملکت کے پائیدار ترقی کے اہداف کے عین مطابق ہیں جو سعودی وژن 2030 کے تحت ایک صحت مند، خوشحال اور سرسبز مستقبل کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جدید گاڑی سعودی عرب گیس ماحولیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جدید گاڑی گیس ماحولیات پیمائش کے کے لیے

پڑھیں:

گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی

گوگل نے اپنے مختلف ایپس اور سروسز میں اسسٹنٹ کی جگہ نیا جیمنی اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے نئے بیٹا ورژن میں جیمنی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ اب جب صارف نیویگیشن انٹرفیس کے اوپری دائیں کونے میں موجود مائیکروفون آئیکون پر کلک کرتا ہے تو گوگل اسسٹنٹ کے بجائے جیمنی جواب دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیگما اور گوگل میں شراکت، جیمنی اے آئی اب ڈیزائن پلیٹ فارم کا حصہ

ابتدائی طور پر مائیکروفون آئیکون گوگل اسسٹنٹ کے روایتی رنگ میں رہتا ہے، لیکن کلک کرنے پر جیمنی کا مخصوص چمکتا ہوا اسپارک آئیکون ظاہر ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیمنی اب وہ نیویگیشن فیچرز انجام دے سکتا ہے جو پہلے گوگل اسسٹنٹ میں ممکن نہیں تھے۔

مثلاً، صارف اگر جیمنی کو ٹول روٹس سے بچنے کی ہدایت دے تو وہ راستہ خودکار طور پر تبدیل کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ جیمنی نیویگیشن سے ہٹ کر موسم جیسی معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے جی میل اور دیگر سروسز کے لیے اے آئی ماڈل متعارف کروا دیا

یہ فیچر فی الحال تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، تاہم توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں اسے عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news جیمنی اے آئی گوگل اسسٹنٹ گوگل میپس نیویگیشن انٹرفیس

متعلقہ مضامین

  • سچن ٹنڈولکر نے اپنا اسپورٹس ویئر برانڈ متعارف کرادیا
  • قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے: وزیر اعلی پنجاب
  • ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا اور گاڑیاں، سرکاری اسلحہ چھینا؟
  • سی ٹی او لاہور کی جانب سے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اہم تجویز پیش
  • سچن ٹنڈولکر نے اپنا اسپورٹس ویئر برانڈ متعارف کرادیا
  • وفاقی وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کے متعلق ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا  
  • وفاقی وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کے متعلق ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا
  • کراچی، کیا افغان مہاجرین کو مزید قیام کی اجازت ملے گی؟ وزارتِ داخلہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا
  • گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی