سعودی عرب کی سماجی رہنما رانیہ معلیٰ کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سعودی عرب کی معروف سماجی رہنما اور زیڈ اے ڈی کے کلینری اکیڈمی کی بانی و چیئرپرسن رانیہ معلیٰ کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں خدمات پر فیئر سیٹرڈے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ اسپین کے شہر بلباو میں گوگن ہائم میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں رانیہ معلیٰ کی سماجی خدمت، قیادت، پائیداری کے فروغ، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمانا الراشد ٹائم میگزین کی ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ فہرست میں شامل ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں
رانیہ معلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ زادک محض ایک نان پرافٹ کلینری اکیڈمی نہیں بلکہ ایک سماجی تبدیلی کا ذریعہ ہے۔
ان کے مطابق ادارے کا مقصد مقامی ثقافت اور ورثے کا تحفظ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، پائیداری کو فروغ دینا اور سماجی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔
زادک اکیڈمی سعودی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے، جہاں انہیں شیف اور ریستوران مینجمنٹ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے۔ اکیڈمی میرٹ پر طلبہ کو وظائف بھی دیتی ہے اور مختلف کورسز جیسے دو سالہ ہائر کلینری ڈپلومہ، ایک سالہ ایسوسی ایٹ ڈپلومہ اور 6 ماہ کا پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 110 سالہ سعودی خاتون نے اسکول میں داخلہ لے لیا
ایوارڈ دینے والی تنظیم فیئر سیٹرڈے 2017 میں قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد فن و ثقافت کے ذریعے سماجی اثرات پیدا کرنے والے افراد اور اداروں کو اعزاز دینا ہے۔
دیگر ایوارڈ یافتگان میں نوبیل انعام یافتہ ماہرِ معیشت جوزف اسٹگلس، صحافی مارٹن وولف، اداکارہ اڈجوا اینڈوہ، رقاص احمد جودہ، پیانو نواز جوکین اچوکارو اور ثقافتی تنظیم گیرِدیگا الکارٹیہ شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خاتون سعودی عرب سیٹرڈے ایوارڈ ماریہ معلیٰ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خاتون ماریہ معلی رانیہ معلی
پڑھیں:
وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، سعودی وزیر خارجہ سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
وزیرِ اعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات. ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار. اس موقع پر آرمینیاء کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان بھی… pic.twitter.com/rjw2PcOH22
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 13, 2025
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان بھی ملاقات و گفتگو میں شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی انڈونیشیا کے صدر پربوو صوبیانتو، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز، اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقاتوں میں خطے میں امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدر محمود عباس سے بھیی ملاقات ہوئی، جس میں غزہ امن معاہدے پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات، غزہ جنگ بندی پر اظہار اطمینان
وزیراعظم نے ملاقاتوں میں اس عزم کا اعادہ کیاکہ فلسطین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی اور ان کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھی جائےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف ملاقاتیں وزیراعظم پاکستان وی نیوز