پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بڑھتے اختلافات‘شہبازشریف نے نون لیگی راہنماﺅں کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں بڑھتے اختلافات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیراعظم نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور شہبازشریف نے پارٹی کے سینئر راہنماﺅں کو آج طلب کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وطن واپس پہنچتے ہی معاملے پر ابتدائی بریفنگ لی شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنماﺅں کو آج طلب کرلیا .
(جاری ہے)
وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین کا اجلاس وزیر اعظم ہاﺅس میں ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے اور وزیر اعظم کو صدر آصف زرداری کا پیغام پہنچائیں گے (ن) لیگ کے سینئر رہنما وزیراعظم کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی کوششوں سے آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم کو پیپلز پارٹی کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا جائے گا. وزیراعظم کی طرف سے آج کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی رابطے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت کے وزرا کے بیانات پر تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی معافی کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی اکثریت اس مطالبے کو غیر ضروری قرار دے رہی ہے. واضح رہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز کراچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناﺅ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا صدرِ مملکت نے وزیرداخلہ کو موجودہ سیاسی حالات میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی تھی جب کہ دونوں راہنماﺅں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا تھا ذرائع نے بتایا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری مکالمے کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکراتی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اس سے ایک روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی گئی تھی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی محسن نقوی کے درمیان مسلم لیگ کے سینئر
پڑھیں:
ن لیگ پیپلزپارٹی اختلافات؛ وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلالیا، محسن نقوی بھی مدعو
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اختلافات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلالیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی مدعو کیا گیا ہے، گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس تنازعہ سے متعلق صدر مملکت کو تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر صدر زرداری نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں مصالحت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں بالخصوص پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پہلے صدر آصف علی زرداری نے طلب کیا اور اب ان کی وزیراعظم سے علیحدگی میں ملاقات ہوگی جہاں وہ صدر زرداری کا خصوصی پیغام شہباز شریف تک پہنچائیں گے۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا، ممکنہ طور پر شہباز شریف اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت سے براہِ راست رابطہ بھی کریں گے تاکہ دونوں جماعتوں کی پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی لائی جائے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان سیاسی محاذ آرائی، سیلاب متاثرین کے معاوضے اور پانی کے حقوق جیسے حساس معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوگی، وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کے حالیہ واک آؤٹ سے بھی آگاہ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے رہنماء اجلاس میں پیپلزپارٹی کے تحفظات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔