WE News:
2026-06-02@23:24:37 GMT

غزہ امن منصوبے پر فیصلہ اہل فلسطین کا حق ہے، حافظ طاہراشرفی

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے، انہیں جو قبول ہوگا وہی پاکستان کو بھی قبول ہوگا۔

وی نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا میں طے پانیوالے غزہ امن منصوبے کے لیے عالمی دباؤ 158 ممالک کی جانب سے ایک آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی تائید کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور

علامہ طاہراشرفی کے مطابق امریکی صدر گزشتہ دور میں بھی امیر محمد بن سلمان اور دیگرعرب رہنماؤں کے ساتھ اس بات پر متفق تھے کہ فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست ملنی چاہیے اور سعودی مملکت کے اپنے حالیہ دورے میں بھی انہوں نے اس پر اتفاق کیا۔

حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ مذکورہ اتفاق کسی خاطرخواہ نتیجے پر اس لیے نہیں پہنچ سکا کیونکہ صیہونی یہودیوں کا امریکا پر ایک اثر ہے جس کی نوعیت سیاسی نہیں بلکہ معاشی ہے، جس کے نتیجے میں بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

فلسطینیوں کے لیے امداد کی فراہمی میں حائل مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ہٹ دھرمیوں کے باعث صورتحال خاصی پریشان کن تھی جس میں بے بسی کا عنصر نمایاں تھا۔

حافظ طاہراشرفی کے مطابق ان حالات میں مسلم سربراہ سرجوڑکربیٹھے ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کی اور ایک رستہ نکالا ہے کہ ایک مستقل اور پائیدار امن فلسطین میں آجائے، وہ رستہ ایک آزاد خودمختار فلسطین سے جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کسی گروہ کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں، جسے شوق ہے فوج جوائن کرے، طاہر اشرفی

’الحمدللہ! میں یہ بات واضح اندازمیں کہنا چاہتا ہوں کہ مسلم سربراہوں کی کوششوں سے اور اس بہت بڑا کردار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف اور بالخصوص پاکستان کے سپہ سالار کا ہے۔‘

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ غزہ امن منصوبے کے ضمن میں فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے۔ ’فیصلہ مجھے اور آپ کو پاکستان میں بیٹھ کرنہیں کرنا، فیصلہ اہل فلسطین نے کرنا ہے کہ انہیں کیا قبول ہے، جو انہیں قبول ہوگا وہی پاکستان کو قبول ہوگا۔‘

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہوگا، علامہ طاہر اشرفی

حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، ان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے پس منظر میں فلسطینیوں کو ٹریپ کیا اور فلسطینی ریاست کی منزل تک پہنچنے کے مقصد کو نقصان پہنچایا گیا، یہی وجہ ہے کہ اسے اسرائیل کا نائن الیون بھی کہا گیا۔

غزہ امن منصوبے سے متعلق پاکستانی پوزیشن کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقدین شور مچارہے ہیں کہ ہم نے سمجھوتہ کرلیا، جو کہ قطعی غلط ہے۔ ’آپ کا وزیر خارجہ آپ کو ببانگ دہل کہہ رہا ہے کہ ہم وہیں پر کھڑے ہیں، جہاں کل تھے، ہمارا مؤقف وہی ہے جو کل تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر پاکستان علما کونسل ڈونلڈ ٹرمپ سپہ سالار شہباز شریف عاصم منیر علامہ طاہر اشرفی غزہ فلسطین فیلڈ مارشل وزیر اعظم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر پاکستان علما کونسل ڈونلڈ ٹرمپ سپہ سالار شہباز شریف علامہ طاہر اشرفی فلسطین فیلڈ مارشل طاہراشرفی کا کہنا حافظ طاہراشرفی علامہ طاہر طاہر اشرفی قبول ہوگا انہوں نے

پڑھیں:

اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان

وقاص عظیم: وفاقی بجٹ 2026-27 میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کیلئے اضافی رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس کے تحت نئے فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

منصوبے کے تحت 500 سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون 2026 تک اس منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

بجٹ تجاویز کو حتمی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قابلِ فخر سعد ایدھی
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار