Jasarat News:
2026-07-24@05:08:49 GMT

پیپلزپارٹی کے کالے قوانین کسی صورت قبول نہیں،عوامی تحریک

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ایمپلائز الائنس کے مطالبات کی منظوری کے لیے حیدرآباد میں شہباز بلڈنگ کے سامنے احتجاج میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار نے شرکت کی۔ ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سرکار کے ملازم دشمن فیصلوں کی عوامی تحریک شدید مذمت کرتی ہے اور ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ہم ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جائز جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کا عوام پیپلز پارٹی حکومت کے ملازم دشمن اور سندھ دشمن کالے قوانین کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ پنشن پالیسی، تنخواہوں اور الاؤنسز میں حقیقی اضافہ نہ کرنا، گروپ انشورنس اور بینیوولنٹ فنڈ کی فوری ادائیگی نہ کرنا اور وقت پر تنخواہیں فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ملازمین کے گھر معاشی تباہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ سندھ سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2024 ملازمین کی پنشن کا کھلا قتل ہے۔ اس قانون کے ذریعے پرانے پنشن نظام کو ختم کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ملازمین کے ہزاروں خاندانوں کا مستقبل تباہ کر دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ملازمت کے اختتام پر ملنے والی رقم اور دیگر حقوق میں بھی بے رحمی سے کٹوتیاں کی گئی ہیں۔ یہ قدم صرف قانونی ناانصافی ہی نہیں بلکہ اخلاقی طور پر بھی ملازمین کی برسوں کی خدمات کے ساتھ غداری ہے۔ تنخواہوں کے معاملے میں بھی حکومت نے ملازمین کے ساتھ کھلا مذاق کیا ہے۔ جب کہ ملازمین کی تنظیمیں اور یونینیں 50 فیصد سے 70 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہیں، حکومت نے صرف 10 فیصد اور 12 فیصد اضافے کا اعلان کرکے ان کی توہین کی ہے۔ مہنگائی کے حالات میں ایسا معمولی اضافہ مزدوروں اور ملازمین کے گھروں میں بھوک اور غربت بڑھانے کے مترادف ہے۔ اسی وقت ڈسپیئرٹی الاؤنس اور دیگر جائز الاؤنسز کو روکنا یا کم کرنا بھی ملازمین کے ساتھ ظلم ہے۔ گروپ انشورنس اور بینیوولنٹ فنڈ کے پیسے بھی ملازمین کو واپس نہیں دیے گئے جو ان کے مشکل وقت میں مددگار ثابت ہونے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مزید بدتر صورتحال یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری لاپرواہی سے بیان دیتا ہے کہ اسے ملازمین کے مسائل کا علم ہی نہیں۔ یہ شرمناک اعتراف دراصل عوام اور مزدوروں کے ساتھ بے حسی اور لاتعلقی کا ثبوت ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملازمین کے کے ساتھ

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن