گورنر سندھ کی امریکی ادارے یونٹی اسلامک سینٹر آف مارٹن گرو کے بانی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امریکی ادارے یونٹی اسلامک سینٹر آف مارٹن گرو کے بانی سے کراچی میں ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق گورنر نے ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری کی خدمات کو پاکستان کی روحانی و فکری سفارت کاری کا مظہر قرار دیا۔
ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری نے 50 ہزار طلبہ کو اے آئی کی تعلیم دینے کے منصوبے کو تاریخی قدم قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر حافظ اخلاص انصاری نے گورنر انیشیٹوز کے تحت آئی ٹی طلبہ کے لیے بڑی پیشکش کی ہے۔
ڈاکٹر اخلاص انصاری کے مطابق امریکی ماہرین ہر ماہ طلبہ کو آن لائن لیکچر دیں گے۔
ترجمان کے مطابق انہوں نے آئی ٹی طلبہ کو امریکی اداروں میں روزگار کے مواقع دلانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اخلاص انصاری کے مطابق
پڑھیں:
فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا: اسرائیل
اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم آفس کی ترجمان شوش بڈروشن نے بتایا کہ ہمیں جیسے ہی اس خبر کی تصدیق ملے گی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کا گروپ اسرائیل کی حدود میں داخل ہوگیا ہے اس کے فوراً بعد فلسطینی قیدیوں کو روانگی کے لیے تیار بسوں میں سوار کروادیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وہ پُرامید ہیں کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو پیر کی صبح رہا کردیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہمارے 20 زندہ یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرکے ریڈ کراس بھیجا جائے گا۔
اطلاعت کے مطابق حماس مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے حماس 20 یرغمالی رہا کرے گی۔