پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پاکستان نے افغان قوم کی ہر مشکل میں مدد کی، جواب میں کبھی خیر نہیں ملی، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان قوم کی ہر مشکل مرحلے پر دینی بھائی اور ہمسایہ جان کر مدد کی لیکن بد قسمتی سے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمیں جواب میں خیر نہیں ملی۔اپنی ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ جنرل مشرف اور اس کے چند بزدل ساتھیوں کی افغانستان پر امریکی قبضے کے جرم میں شرمناک اعانت کو کبھی پاکستانی قوم کی رائی برابر حمایت حاصل نہیں تھی، وہ ہمیشہ پاکستانیوں کی نفرت کا شکار رہے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں افغان مہاجرین دہائیوں تک پاکستان میں بسے اور لاکھوں آج بھی یہیں کاروبار زندگی میں مصروف ہیں، پاکستان کی موجودہ اور سابقہ سیاسی و فوجی قیادتوں نے بارہا موجودہ افغان حکومت کو ٹی ٹی پی کی سرپرستی نہ کرنے اور پاکستان پر دہشت گرد حملوں کیلئے انھیں افغان سرزمین کو بطور لانچنگ پیڈ استعمال کرنے سے روکے جانے کی درخواست کی۔ان کا کہنا تھاکہ امارات اسلامی افغانستان کو پاکستان میں حملے اور تخریب کاری روکنے کیلئے اپنا اثر استعمال کرنے کیلئے کہا گیا، پاکستان پر بار بار حملے کرنیوالے خوارج کو پناہ نہ دینے اور پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن ہماری کوئی بات نہیں مانی گئی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کے پاس اپنی سکیورٹی فورسز اور عوام پر افغانستان سے حملہ آور دہشت گرد گروپوں کو روکنے کیلئے اب ڈائریکٹ ایکشن کے سوا کیا راستہ باقی بچا ہے؟۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ امارات اسلامی تمام بین الاقوامی قوانین کے تحت افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے سے روکنے کی پابند ہے، بہتر ہو گا کہ ہم پر جوابی حملے کرنے اور ایک نئی جنگ چھیڑنے کے بجائے فساد کی جڑ کو اپنی سرزمین سے اکھاڑ پھینکیں یا ان فسادیوں کو اپنی جنت میں بسا لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ سے قطعا لڑنا نہیں چاہتے، یاد رکھیے کہ ہم امریکا، برطانیہ یا روس نہیں ہیں، ہم ہزاروں میل دور سے نہیں آئے، ہمیں آپ کی سرزمین کے ایک انچ پر قبضہ نہیں کرنا لیکن اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے ہر حال میں روکنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی نہ بھولیں اہل پاکستان افغان عوام کی خوشحالی سلامتی، خود مختاری اور ترقی کے حامی ہیں، ہمارے تمام سیاسی و عسکری ادارے افغانستان کو امن و استحکام کا گہوارہ دیکھنا چاھتے ہیں لیکن جواب میں ایسی ہی گرمجوشی درکار ہے، جئیں اور جینے دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144نافذ، احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری وزیراعلی کا انتخاب،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جواب میں سعد رفیق کا کہنا قوم کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کیلئے نئی مشکل، اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان
(ن)لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر اپنا امیدوار لائیں گی
اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی، اختیار ولی کی میڈیا سے گفتگو
خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کردیا اور کہا ن لیگ، پی پی، جے یو آئی اور دیگر ملکر امیدوار لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کیلئے اپنا امیدوار لائیں گی۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ اس وقت فلور کراسنگ ایکٹ نافذ نہیں، ماضی میں پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے لوگ توڑ کر کہا کہ ان کا ضمیر جاگ گیا، اب دیکھتے ہیں کتنے لوگوں کا ضمیر جاگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کے لیے امیدوار کھڑا کرے گی، اگر ہمیں مینڈیٹ اور وزارتِ اعلیٰ کے لیے حمایت ملی تو انکار نہیں کریں گے۔ ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی شق نہیں جو ظاہر کرے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے، اگر پی ٹی آئی حالات کی پرواہ کیے بغیر گندی سیاست کرے گی تو ہم بھی اپنا فیصلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی شکایت پر ہٹایا گیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما انجینئر ضیاالرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ صوبے میں بدامنی کے خلاف آواز اٹھائی، ہم نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ پارٹی کے اندر تبدیلی لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ تبدیل کیا اور نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا، تاہم وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کے انتخاب پر پارٹی کے اندر کوئی بحث نہیں ہوئی۔