انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی :زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپے کی پوزیشن آج بھی بہتر رہی۔
وزیرخزانہ کے دورۂ امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کی اگلی قسط ڈیل ہونے کی توقعات، ریکوڈک منصوبے میں 3.
اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، نئے انفلوز کی توقعات اور ترسیلات زر 11.3فیصد بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 16پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 20 پیسے کی سطح مستحکم رہی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی
پڑھیں:
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ تفصیلات کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4165 ڈالرز فی اونس پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 160 روپے بڑھ کر 5642 روپے ہو گئی۔