حصص مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 4654 پوائنٹس کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی کا رجحان جاری رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتہ منفی رہا اور آخری 4 دن میں 100 انڈیکس ساڑھے 4 ہزار پوائنٹس گرا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 600 ارب روپے کم ہوئی۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ،اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی 2972 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 5028 پوائنٹس کمی ہوئی جس سے انڈیکس 158069 پر آگیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں مزید 2.
حصص بازار میں آج 1.36 ارب شیئرز کےسودے 62 ارب روپے میں طے ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
بھارت کی ریاست آسام میں شدید مون سون بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق شدید سیلابی صورتحال سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
دریائے برہم پترا کے پانی میں اضافے سے تقریباً 900 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ تقریباً 3 لاکھ افراد کو سرکاری ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں خوراک اور امدادی سامان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔
ریاستی دارالحکومت گوہاٹی سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آنے سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق مسلسل بارشوں اور دریا کی بلند سطح کے باعث صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور متاثرہ علاقوں میں مزید امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔