یو ای ٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان ؎ معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (کامرس ڈیسک ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور اور یونیورسٹی آف دی پنجاب (پی یو) لاہور کیدرمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغہ امتیاز) اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں جامعات کے اساتذہ، محققین اور طلبہ کی تیار کردہ مصنوعات، تحقیق اور ٹیکنالوجی کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں گی۔ترجمان یو ای ٹی لاہور کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کی تیار کردہ تحقیقی مصنوعات اور وسائل کو اکیڈمک، تحقیقی اور ترقیاتی مقاصد کے لئے استعمال کر سکیں گے۔یہ تعاون جامعات کے درمیان بین الشعبہ جاتی تحقیق، جدت اور وسائل کے بہترین استعمال کو فروغ دے گا۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں جامعات مشترکہ طور پر ورکشاپس، تربیتی سیشنز اور سیمینارز کا انعقاد کریں گی تاکہ تحقیقی صلاحیت میں اضافہ ہو اور علم و تجربات کا تبادلہ ممکن ہو سکے۔ اس تعاون کے تحت لیبارٹری آلات، ڈیٹا، پروٹوٹائپس اور دیگر تحقیقی مواد کو بھی باہمی اتفاق سے شیئر کیا جا سکے گا جبکہ دونوں اداروں کے انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کا مکمل احترام کیا جائے گا۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی نے کہا کہ یہ اشتراک اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ جامعات کو چاہیے کہ وہ مسابقت کی بجائے اشتراک کے ذریعے جدت اور تحقیق کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی مل کر ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یو ای ٹی
پڑھیں:
پاکستان اور ویتنام میں تجارتی حجم میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں،ویتنام اور پاکستان میں پی ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا نادر موقع ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ پاک ویتنام بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بزنس فورم میں وزیر ٹریڈ ویتنام نیگان ہونگ ڈائن،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ،سیکرٹری تجارت جواد پال، ویتنام کی سفیر اور ایس آئی ایف سی حکام نے شرکت کی۔فورم میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون،راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدور سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرعاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ تجارتی حجم دونوں ملکوں کی صلاحیت سے انتہائی کم ہے، پاکستان اور ویتنام میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بی ٹو بی سطح پر روابط کو مظبوط بنانے، صنعتی تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر تجارتی تعلقات میں اضافہ خطے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ویتنام اور پاکستان میں پی ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا نادر موقع ہیں،دونوں ممالک کے درمیان لارج ،میڈیم اور سمال سکیل پر تعاون کے وسیع امکانات موجو دہیں،پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، بزنس کمیونٹی اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی،دونوں ممالک سائنس اینڈٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل ،زراعت،سی فوڈ،حلال فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔