بھارت پراپیگنڈے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی چھپا نہیں سکتا: پاکستا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز

نیویارک(آئی پی ایس ) پاکستان نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت عدم برداشت کا ایک تماشا بن چکی ہے جہاں اسلامو فوبیا اور نفرت کو ادارہ جاتی حیثیت دے دی گئی ہے، بھارت پراپیگنڈے کے باوجود کشمیر میں مظالم چھپا نہیں سکتا۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارتی وفد کے بیان پر جواب دیا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا کے نام پر اقلیتیں خوف کی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مسلمانوں کو ہجوم کے ہاتھوں قتل کیا جاتا ہے، مساجد کو مسمار کیا جاتا ہے، گرجا گھروں کو آگ لگائی جاتی ہے۔

صائمہ سلیم نے اقوام عالم کو بتایا کہ بھارت میں نسل کشی کے مطالبے اور نفرت انگیز تقاریر کو معمول بنا دیا گیا ہے، تعصب کی آگ نے بھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے کو جلا کر راکھ کر دیا ہے، جس سے تنوع اور اختلافِ رائے کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ نہ ہے، نہ کبھی رہا ہے، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہی دیتی ہیں، پاکستان کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے قبضے میں ریاستی دہشت گردی اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، اگر بھارت کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں تو وہ اقوام متحدہ کے نظام، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کو مقبوضہ علاقے تک رسائی کی اجازت دے، کشمیری عوام کا مطالبہ آزادی ہے۔صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ جارحیت سے بھرپور ہے، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بار بار خلاف ورزیاں کرتا ہے، اپنے چھوٹے ہمسایوں کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اپناتا ہے

، یہ سب بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور جنگجویانہ رویے کا مظہر ہے، بھارت خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے جھوٹا پراپیگنڈا پھیلاتا ہے، دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے، اور جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے پاکستان کے مستقل مشن کی رکن نے کہا کہ جب خطہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سیلابوں اور خشک سالی کا شکار ہے، ایسے میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو مخر کرنا نہ صرف بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے، بلکہ انسانی وقار، پاکستانی عوام کے انسانی حقوق، اور اچھے ہمسائیگی کے بنیادی اصولوں کی توہین بھی ہے۔انہوں نے دنیا کو دو ٹوک بتایا کہ جنوبی ایشیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا جب تک بھارت جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ ختم نہیں کرتا اور جارحیت و ریاستی دہشت گردی کی پالیسی کو ترک نہیں کرتا، پاکستان امن، انصاف اور مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کے لیے پرعزم کھڑا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل، حماس امن معاہد ہ طے ، اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل اسرائیل، حماس امن معاہد ہ طے ، اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے معاہدہ کافی نہیں عملدرآمد لازم ، حماس کا اسرائیل کو شرائط کا پابند بنانے کا مطالبہ عادل راجا لندن ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا کیس ہار گئے، بطور ہرجانہ 13 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے سپر ٹیکس: قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، جسٹس مندوخیل اسرائیل نے غزہ میں روزانہ کتنا جانی و مالی نقصان کیا؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ تیز، ایک اور کشمیری گرفتار

قابض حکام نے طفیل کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ وہ اکتوبر کے وسط میں بنپورہ نوگام میں پوسٹر چسپاں کرنے میں ملوث تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس اور نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے نام نہاد "وائٹ کالر ٹیرر نیٹ ورک" کو ختم کرنے کی آڑ میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے سرینگر کے علاقے بٹہ مالو سے ایک کشمیری شہری طفیل نیاز بٹ کو گرفتار کر لیا۔ قابض حکام نے طفیل کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ وہ اکتوبر کے وسط میں بنپورہ نوگام میں پوسٹر چسپاں کرنے میں ملوث تھا۔ دریں اثناء مقبوضہ جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کو دبانے اور پیشہ ور افراد، تعلیمی اور مذہبی حلقوں کو مجرم کے طور پر پیش کرنے کے لئے بھارتی فورسز کی طرف سے چھاپوں، گرفتاریوں اور ظلم و جبر کی دیگر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے ان ظالمانہ کارروائیوں کو ایک ایسا بیانیہ تیار کرنے کی کوشش قرار دیا ہے جس میں ڈاکٹروں، اسکالرز اور طلباء سمیت عام کشمیریوں کو سکورٹی کے لئے خطرے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ کشمیری سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے کا جواز پیدا کرنے، اختلافی آوازوں کو دبانے اور مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کی فضا قائم کرنے کے لیے تحقیقات کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت و اسرائیل کیخلاف تمام مسلم ممالک کو متحد ہونا ہوگا، مشاہد حسین سید
  • بھارت جتنی کوششیں کرلے مگر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بلال سلیم قادری
  • مقبوضہ کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ تیز، ایک اور کشمیری گرفتار
  • سہیل آفریدی: “جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، ان کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں”
  • جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، انکے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں: سہیل آفریدی
  • صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ
  • افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے، طالبان روکیں: دفتر خارجہ
  • منصفانہ نظام کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا عوام کو آگے آنا ہوگا، حافظ نعیم
  • دہشت گردوں کی معاونت ختم نہ کرنے تک افغانستان کیساتھ تجارت بند رہے گی‘دفتر خار جہ
  •  افغان رہنما کی 4  ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے