بابر اور رضوان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کا امکان؟ اہم خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 میں ناقص کارکردگی کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے کپتان سلمان علی آغا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
کپتان اور کوچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مظبوط اور مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اور کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک قیادت اور کمبی نیشن میں تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں سلمان علی آغا ہی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اہم اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
سنیئر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی متفقہ سوچ یہی ہے کہ اس وقت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جگہ نہیں بنتی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ٹیم
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کے لیے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد تھنک ٹینک نے مشاورت کا آغاز کر دیا، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی بھی پر غور جاری ہے، سلمان علی آغا کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت جاری ہے۔
ون ڈے اسکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں، اسکواڈز میں تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔