میری بانی سے ملاقات کروواؤ؛ خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سٹی42: خیبر پختونخوا میں آج وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام سنبھالنے والے سہیل آفریدی نے مزید ہدایات لینے کے لئے اڈیالہ جیل میں اپنے بانی سے ملاقات کروانے کے لئے وفاقی حکومت اور پنجاب کی حکومت، دونوں کو "احکام" جاری کر دیئے۔
صوبہ کے اندر خارجی دہشتگردوں اور صوبہ کی سرحدوں پر طالبانوں کے حملوں کے عروج کے دوران پی ٹی آئی کے بانی کی"جنگ و جدل سے دور رہنے" کی پالیسی پر عمل کرنے کے لئے بانی کے حکم پر وزیراعْلی بنایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بانی کی خارجی دہشتگردوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے کی نام نہاد پالیسی کو پہلے ہی مسترد کر دیا ہے۔ بانی نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ بنانے کا حکم جاری کرتے وقت اپنے نمائندہ وکیل کے ذریعہ یہ کلہوایا تھا کہ نئے وزیر اعلیٰ "جنگ و جدل کی پالیسی" سے دور رہیں گے۔
آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر
بانی کے حکم پر بنائے گئے وزیراعلیٰ نے اقتدار سنبھالتے ہی صوبہ پنجاب کی حکومت اور وفاقی حکومت کو حکم جاری کر دیا کہ ان کے اڈیالہ جیل جا کر بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لیے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے ذمہ دار اہلکاروں وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو کو سرکاری سطح پر مراسلہ ارسال کردیا ہے۔اس خط میں کہا گیا ہے کہ ’وزیر اعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔‘
کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس پر پابندی
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سے ملاقات
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔