محکمہ بہبودِ آبادی سندھ کی جانب سے ابراہیم حیدری کے ساحلی علاقے چشمہ گوٹھ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیمپ میں مرد، خواتین اور بچوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ خواتین میں زیادہ تر بخار، خون کی کمی، سینے کے انفیکشن اور جلدی امراض کی شکایات سامنے آئیں، جبکہ بچوں میں آلودہ ماحول اور غیر معیاری غذا کے باعث پیٹ درد اور جلدی بیماریاں عام پائی گئیں۔

اسی طرح بزرگ مردوں میں کمزوری اور نظر کی کمزوری کے مسائل نمایاں دیکھے گئے۔ محکمہ آبادی و فلاحِ بہبود سندھ نے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے ابراہیم حیدری کے ساحلی علاقے چشمہ گوٹھ میں خاندانی منصوبہ بندی اور صحت سے متعلق فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

کیمپ میں مقامی ماہی گیر برادری کے دو ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی جہاں ڈاکٹروں نے جنرل میڈیسن، ڈرماٹولوجی، امراضِ چشم، اطفال اور تولیدی صحت کے خصوصی معائنے کیے جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں آنے والی خواتین کی بڑی تعداد بخار، خون کی کمی، سینے کے انفیکشن، خارش اور جلدی امراض میں مبتلا تھی، جبکہ بچوں میں پیٹ درد اور جلدی بیماریاں عام پائی گئیں جن کی ممکنہ وجہ آلودہ پانی اور غیر صحت مند ماحول قرار دی گئی۔ بزرگ مرد کمزوری اور آنکھوں کے مسائل میں مبتلا پائے گئے۔

کیمپ کے دوران صحت و صفائی، زچہ و بچہ کی نگہداشت اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے گئے جن میں خواتین اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی وزیر برائے ویمن ڈیولپمنٹ شاہین شیر علی اور رکن صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ نے خصوصی شرکت کی اور محکمہ آبادی سندھ کے اقدامات کو سراہا۔

محکمہ بہبود آبادی سندھ کے سیکرٹری حفیظ اللہ عباسی نے کہا کہ اب ہمارا محکمہ ان جزائر اور ساحلی علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگارہا ہے،جہاں کی  آبادی کو طبی سہولیات میسر نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور جلدی

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار