وزیراعظم کی بلاول کو پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی کرادی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے وفد کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول زرداری نے حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بلاول زرداری کو پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان چپقلش کی وجہ بننے والے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلاول زرداری پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے ایک خاندان کی زندگی اجاڑ دی‘ پی ٹی آئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-01-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسرور سیال، آغا امتیاز، آغا ارسلان، ریحان بندوکڈا، محمد علی بلوچ ،معظم خان، فاروق کورائی، باثرعلی خان و دیگر رہنمائوں کے ساتھ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات گلشن اقبال میں 3 سالہ معصوم بچہ ابراہیم کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا، والدین شاپنگ کے لیے نکلے تھے لیکن پیپلز پارٹی کی نااہلی کی وجہ سے کھلے گٹروں نے ایک اور خاندان کی زندگی اجاڑ دی۔انہوں نے کہا کہ 15 گھنٹے تک متاثرین علاقوں مکینوں کی مدد کے تحت تلاش کے بعد بچے کی لاش نکالی گئی۔ سندھ حکومت کو 18 سال میں 30 ہزار ارب روپے ملے لیکن کراچی شہر میں گٹروں کے ڈھکن تک نہیں ہیں، میئر پیپلز پارٹی کا ہے، صوبائی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے، انہیں ذمے داری سے بھاگنے نہیں دیں کے اس نااہلی پر ابراہیم کے قتل کا مقدمہ لیکر عدالت جائیں گے۔ انہوں ںے کہا اربوں روپے ٹیکس دینے والا یہ شہر کراچی بنیادی سہولیات سے محروم ہونے نہیں دیں گے۔ معصوم بچے کے افسوسناک واقعے پر بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی جواب دیں کہ آخر معصوموں کی جانوں کا محافظ کون ہے؟ کراچی کا مینڈیٹ چرایا گیا۔