—فائل فوٹو 

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے بولان میں لیویز تھانے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد نے لیویز تھانے کو آگ بھی لگا دی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

کراچی:

شہر قائد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ فائرنگ کے تبادلے ہوئے جن میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پہلا مقابلہ لیاری مرزا آدم خان روڈ کشتی والی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں گارڈ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جسے چھیپا رضاکاروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرا واقعہ ابراہیم حیدری کے علاقے الیاس گوٹھ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو انیس زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب لیاری کے زخمی ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجگور؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ، رکنِ بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق
  • ڈیرہ مراد جمالی ، مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکلیں ،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار
  • اسلام آباد سے ایف آئی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر اغوا
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے تھانے بنانے کا فیصلہ
  • اسلام آباد: ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا
  • نیو کراچی کی عمارت میں گیس کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، 6 افراد زخمی
  • نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او خاران شہید
  • بلوچستان کے 7 میں سے 6 ڈویژنز میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا
  • کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار