اداکار ایاز خان کا روزنامہ جسارت کے دفتر کا دورہ، جسارت ڈیجیٹل کے لیے تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈی آرٹسٹ ایاز خان نے ہفتے کے روز روزنامہ جسارت کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جسارت ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم کے ذریعے مختصر دورانیہ کے کامیڈی پروگرامز، بچوں کے لیے معلوماتی مواد اور خواتین سے متعلق مثبت موضوعات پر پروگرامز ترتیب دیے جاسکتے ہیں۔
ایاز خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد محترم روزنامہ جسارت کے مستقل قاری تھے، اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے جسارت ڈیجیٹل میں اپنا پوڈکاسٹ ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اس تیز رفتار دور میں جسارت ڈیجیٹل مثبت اور سنجیدہ صحافت کا خوبصورت امتزاج ہے، جو معاشرے کے تمام طبقات کو کچھ نیا اور سیکھنے کے قابل مواد فراہم کر سکتا ہے۔
بعدازاں ایاز خان نے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سید طاہر اکبر کے ہمراہ جسارت کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ سید فاضل نقوی، چیف رپورٹر قاضی جاوید باسط، سینئر رپورٹر منیر عقیل انصاری، محمد علی فاروق، تجزیہ کار اقبال مولوی اور قمر خان بھی موجود تھے۔
ایاز خان نے جسارت ڈیجیٹل کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آج کل مختلف چینلز پر کامیڈی تو کی جاتی ہے مگر مختصر دورانیہ کی کامیڈی زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہے، جو معاشرتی مسائل اور ناانصافیوں کو اجاگر کرے اور اس میں نصیحت اور مثبت پیغام بھی شامل ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی کامیڈی سے نہ صرف عوام بلکہ سیاست دانوں، سول سوسائٹی، حکمران طبقے اور نوجوان نسل کو بھی کچھ نیا سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔
دورے کے اختتام پر سی او او سید طاہر اکبر نے ایاز خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایاز خان نے ہمیشہ اپنے فن کے ذریعے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں کو رلانا آسان اور ہنسانا مشکل ہے، مگر ایاز خان نے یہ مشکل کام بھی کمال مہارت سے انجام دیا ہے۔
سید طاہر اکبر نے مزید کہا کہ جسارت ڈیجیٹل ایک ایسا پلیٹ فارم بن رہا ہے جو ادیبوں، فنکاروں اور شعرا کو ایک ہی چھت تلے جمع کرنے کی خواہش رکھتا ہے تاکہ معاشرتی مثبت تبدیلی کے سفر کو مزید تقویت دی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جسارت ڈیجیٹل ایاز خان نے جسارت کے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی دستک ایپ نے ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ 2025 جیت لیا
ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس نے خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیجیٹل سروس ’دستک ایپ‘ کو بین الاقوامی مقابلے میں پہلی پوزیشن سے نوازا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ’دستک‘ ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر کون سی سروسز فراہم کی جائیں گی؟
خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق یہ مقابلہ کاو شیونگ تائیوان میں منعقد ہوا جہاں 17 ممالک کے ٹیکنالوجی ماہرین اور سرکاری و نجی شعبوں کے ڈیجیٹل منصوبوں نے شرکت کی۔
انقلابی دستک ایپ نے میں گورنمنٹ اینڈ سٹیزن سروسز کیٹیگری میں ونر ایوارڈ حاصل کیا جو خطے کی بہترین سرکاری ڈیجیٹل سروسز میں شمار ہوتی ہے۔
???? ایشیا پیسیفک ICT الائنس نے خیبرپختونخواہ کی عوامی سہولت کی دستک ایپ کو پہلی پوزیشن دی۔ جس میں 14 ممالک کے ڈیجیٹل سروسز کی ایپس کے مقابلے میں پاکستان کو یہ اعزاز ملا۔ @ShafqatAyaz_PTI اور ان کی ٹیم اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ pic.twitter.com/4Px0CdZvgV
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) December 9, 2025
اس ایپ نے گھر گھر سرکاری خدمات کی فراہمی، شفافیت اور مؤثر عوامی رابطے کے نئے معیارات قائم کیے ہیں۔
خیبرپختونخوا کی عالمی سطح پر پہچان میں اضافہکی دوہری کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز ہے بلکہ صوبے کی ڈیجیٹل پالیسیوں، تکنیکی استعداد اور جدید طرزِ حکمرانی کا عالمی اعتراف بھی ہے۔
دستک ایپ صوبے میں عوامی سہولت، خدمات کی تیز تر فراہمی اور حکومتی ڈیجیٹل اقدامات کو مربوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تصور کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیے: گھریلو کاروبار کرنے والی پاکستانی خواتین کس طرح عالمی سطح پر گرانٹس، فیلوشپس اور نئے مواقع حاصل کر سکتی ہیں؟
اس کامیابی پر صوبائی حکومت کو خصوصی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے جس کی ٹیم کی محنت کے باعث پاکستان نے عالمی سطح پر یہ اعزاز حاصل کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈ 2025 خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا کی دستک ایپ دستک ایپ دستک ایپ نے ایوارڈ جیت لیا