سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں کو آئندہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
الاسکا میں 7.0 شدت کے خوفناک زلزلے سے زمین لرز اٹھی
ALASKA:امریکی ریاست الاسکا کے دور دراز پہاڑی علاقے یاکوٹیٹ میں گزشتہ رات گئے 7.0 شدت کا ہولناک زلزلہ آیا جس نے زمین کو لرزا کر رکھ دیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے دھچکے کی شدت سطح پر کئی گنا زیادہ محسوس کی گئی۔
کئی سیکنڈز تک زمین ہلتی رہی،برف پوش چوٹیاں کانپ اٹھیں اور دور دور تک برفانی تودے گرنے کی آوازیں گون گونجتی رہیں۔
یہ علاقہ الاسکا اور کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جہاں آبادی انتہائی کم ہے، زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر پناہ لی۔
اب تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم الاسکا زلزلہ سینٹر اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے سونامی لہریں آسکتی ہیں۔