2025-10-19@19:32:56 GMT
تلاش کی گنتی: 71

«کراچی سے چھینی»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: کراچی سے چھینی جانے والی پرتعیش پراڈو گاڑی 15 سال بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پکڑی گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او عامر حیات کی سربراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک پرتعیش پراڈو ایس یو وی برآمد کی گئی۔ یہ گاڑی 15 سال قبل کراچی سے چھینی چھ گئی تھی۔پولیس کے مطابق برآمد کی گئی گاڑی کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے، جو 2010 میں کراچی میں گن پوائنٹ پر درخشاں تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی، جس کو بعد ازاں اسلام آباد لایا گیا تھا اور یہاں جعلی رجسٹریشن نمبر CG-333 ICT لگائی ہوئی تھی۔ذرائع کے کہنا ہے کہ ایس ایچ او عامر حیات اور ان...
    وقت گزر جانے کے بعد چوری یا چھینی گئی قیمتی اشیاء کا واپس ملنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا ہے، لیکن اسلام آباد پولیس نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے 15 سال پرانی امید کو حقیقت میں بدل دیا۔ 2010 میں کراچی کے علاقے درخشاں سے گن پوائنٹ پر چھینی جانے والی پرتعیش ٹویوٹا پراڈو SUV کواسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ گاڑی تقریباً ایک کروڑ روپےمالیت کی ہے۔ کارروائی کی قیادت ایس ایچ او عامر حیات نے کی، جنہوں نے خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو روکا۔ بظاہر یہ ایک...
    فیڈرل بی ایریا راشد مہناس روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت شہری سے 66 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا آفتاب عباسی نے بتایا کہ نقدی لوٹنے کی واردات راشد مہناس روڈ پر سہراب گوٹھ جانے والے ٹریک پر صغیر سینٹر کے قریب یوٹرن پر پیش آنے کا بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شہری کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی جس نے بتایا کہ وہ ایزی پیسہ کا کام کرتا ہے مختلف 2 مقامات سے 16 لاکھ اور 50 لاکھ کی رقم وصول کر کے لے جا رہا تھا کہ اس کے ساتھ واردات ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی...
    موبائل کا چھن جانا کراچی جیسے بڑے شہر میں معمول کی بات ہے یہی وجہ ہے کہ شہر قائد میں مہنگے موبائل فون رکھنے کا رجحان بہت کم ہے، لیکن موبائل چھن جانے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ اس میں موجود معلومات کا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ چوری شدہ موبائل کو واپس حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ موبائل فون کو حاصل کرنے کے لیے کیا کیا جائے اور آخر یہ موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد منہاج گلفام نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی شخص جب مارکیٹ میں موبائل فون فروخت کرنے کے لیے آتا ہے کہ پہلے...
    کراچی: جامشورو پولیس نے کارروائی میں کراچی سے ڈبل کیبن گاڑی چھیننے اور ایک نوجوان کو قتل کرنے والے 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ کراچی پولیس کے مطابق سپرہائی وے میں پولیس اور کار لفٹرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی میں موجود مغوی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاش گاڑی سے باہر پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان حادثے کا شکار اپنی ایک کار بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول نوجوان اسکیم 33 کا رہائشی تھا جن کے قتل پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے سپرہائی وے پر احتجاج بھی...
    پولیس حکام نے بتایا کہ دوسری گاڑی میں موجود عدنان نے شور مچایا تو ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر سڑک پر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 4 ڈاکو حیدرآباد میں پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے کہا کہ ملزمان کراچی سے گاڑی چھین کر فرار ہو رہے تھے، رکنے کا اشارہ کیا تو اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے کراچی کے علاقے سچل سے ڈبل کیبن گاڑی چھینی، ڈرائیور کو یرغمال بنایا، ڈاکو نوجوان ڈرائیور عدنان کو ٹریکر کھلوانے کیلئے ساتھ لے کر جا رہے تھے، جالی پل کے قریب کرولا اور ڈبل...
    کراچی میں ایک ماہ کے دوران قتل و غارت کی وارداتوں میں 51 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں گزشتہ ماہ ستمبر بھی شہریوں کے لیے ستم گر ثابت ہوا، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھینا جھپٹی کے واقعات میں شہری بھاری مالیت کے موبائل فونز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ سیٹیزن پولیس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں 51 شہری موت کے گھاٹ بھی اتار دیئے گئے جبکہ شہریوں کو بھتہ خوری کے واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر 199 گاڑیوں اور 3698 موٹر سائیکلوں جبکہ...
    شہر قائد کی ایک مصروف شاہراہ پر دن دہاڑے ایک بڑی واردات کے دوران لاہور سے آنے والا مال بردار ٹرک مسلح افراد نے چھین لیا، جس میں تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کی کیبل لوڈ تھی۔ واقعہ کراچی کی مرکزی شاہراہ کارساز کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹرک کے ڈرائیور کو اغوا کیا اور اُسے گلبائی کے علاقے کے قریب لے جا کر چھوڑا، جبکہ وہ قیمتی سامان سے بھرا ٹرک اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے فوراً بعدڈرائیور کی اطلاع پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے فوری کارروائی کرتے ہوئےسائٹ ایریا سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سےتین ٹن سے زائد کیبل بھی برآمد کر لی گئی۔ حکام کا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی۔ شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کا پستول چھین کر اسی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکو زخمی ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ بھٹائی آباد کی گلی نمبر 6 میں پیش آیا، جہاں عرفان نامی شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر پہنچا ہی تھا کہ گھر کی دہلیز پر  2 مسلح ڈاکوؤں  نے اُنہیں لوٹنے کی کوشش کی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید کے مطابق شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم سے پستول چھین کر فائرنگ کی، جس سے ڈاکو زخمی ہوگیا اور...
    کراچی: بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح بلوچ کالونی تھانے کے علاقے منظور کالونی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کندھے کے قریب گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت 38 سالہ ظہیر عباس ولد محمد نصیب کے نام سے کی گئی، زخمی پولیس اہلکار درخشاں تھانے میں تعینات ہے۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق زخمی پولیس اہلکار منظور کالونی کا رہائشی ہے اور زخمی...
    —فائل فوٹو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی، کراچی کی عدالت نے اسٹریٹ کرائم کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 27 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔دورانِ سماعت مدعیٔ مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ 16 اپریل 2025ء کو شارعِ فیصل سے ایئر پورٹ کی طرف جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا گیا پراسکیویشن نے عدالت کو بتایا کہ اسی دوران پولیس موبائل نے پہنچ کر ملزمان کا پیچھا کیا، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، پولیس کی فائرنگ سے ملزم...
    کراچی: منگھوپیر نیا ناظم آباد کلمہ چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ 84ہزار 580 روپے چھینے جانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، مسلح ملزمان کیش وین میں سوار سیکیورٹی گارڈ سے اس کی رائفل بھی چھین کر فرار ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو منگھوپیر تھانے کےعلاقے نیا ناظم آباد کلمہ چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران کیش وین سے 2 کروڑ 32 لاکھ 84ہزار 580 روپے چھینے جانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کیش وین کو نجی بینک کے باہر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، کیش وین سے...
    کراچی میں شہید ملت روڈ پر ہل پارک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے27 سالہ شہری سید شہیر جاوید زخمی جب کہ نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پہلے قریبی اسپتال اور بعد میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شہیر جاوید پیشے کے لحاظ سے سائیکولوجسٹ ہیں، وہ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’شبیر تو دیکھے گا‘ کے سینئر اسکرپٹ رائٹر اور مشہورشاعر جاوید صبا کے صاحبزادے ہیں۔ پولیس جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
    کراچی: شہر قائد میں تیموریہ پولیس نے ناگن چورنگی کے قریب سے شوروم کے ڈرائیور سے چھینی گئی فارچونر گاڑی برآمد کرلی۔  ایس ایچ او فراز نے بتایا کہ گاڑی گڈاپ کے علاقے سے برآمد کرلی ہے جبکہ گاڑی کی آخری لوکیشن سپر ہائی وے پاکستان ہوٹل کی آئی تھی جس کے بعد ملزمان نے ٹریکٹر کاٹ دیا تھا۔ تاہم پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر رات گئے گاڑی برآمد کرلی جس کے چھین جانے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج ہے تیموریہ پولیس کے ہاتھوں گڈاپ سے برآمد کی جانے والی فارچونر گاڑی جسے ناگن چورنگی فلائی اوور کے نیچے سے پولیس کی وردی میں ملبوس 4 ملزمان ڈرایئور سے چھین کر فرار ہوئے...
    شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں معمول بن گئی جب کہ  موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں موجود خاتون سے سونے کی بالیاں کان سے زبردستی چھین کر فرار ہو گیا، وردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ معمر خواتین بھی ملزمان  کے نشانے پر آگئیں جب کہ بلدیہ ٹاؤن میں صبح سویرے معمر خاتون سے واردات کی گئی جس میں  موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں موجود خاتون سے سونے کی بالیاں کان سے زبردستی چھین کر فرار ہو گیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق  آج صبح 6 بجکر 26 منٹ پر پیش آئی، خاتون گلی سے گزر رہی ہوتی ہے، موٹر سائیکل پر سوار ملزم آجاتا ہے، خاتون...
    کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے الفلاح باغ ابراہیم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دیدا دلیری کے ساتھ نوجوان کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھین لی۔اتوار کی شام ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واردات میں ملوث تینوں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جیسے ہی اپنے گھر کی دہلیز پر پہنچتا ہے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو جس میں ایک کے پاس اسلحہ تھا نوجوان کو یرغمال بنا کر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں جبکہ...
    کراچی: ڈیفنس میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور اس کی رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گزری تھانے کے علاقے ڈی ایچ اے فیز6 خیابان شہباز میں واقع بنگلے کے باہر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع منے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ مقتول سیکیورٹی گارڈ کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 23 سالہ آریان ولد محمد اسلم کے نام سے کی گئی، مقتول سیکیورٹی گارڈ...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھو دریا کا پانی روکنا چاہتا ہے، مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو ماننا پڑے گا ورنہ ان سے 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جب کینال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، بھارت نے سفارتی سطح پر بھی عبرتناک شکستہ  کھائی ہے۔ مودی سرکار انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت بی ایل اے اور...
    کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے ملزمان اسلحے کے زور پر پولیس اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی اور سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار سائٹ سپرہائی وے میں ایک فیکٹری پر دیگر سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ تعینات تھا جہاں کار سوار ملزمان نے پتا پوچھنے کے بہانے اہلکار کو قریب بلایا۔ حکام نے بتایا کہ اسلحے کے زور پر اہلکار سے ان کا سرکاری اسلحہ چھینا اور فرار ہوگئے اور ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون بھی چھین لیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
    کراچی  کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔ ایس ایس پی کورنگی  طارق نواز  نے کہا کہ  واردات میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے ہیں،  ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار بھی ملی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پینتیس لاکھ سے زائد رقم بھی ملی ہے،  ملزمان نے دو روز قبل گودام چورنگی پر بینک کی کیش وین لوٹی تھی، ملزمان نے پچانوے لاکھ سے زائد رقم لوٹی تھی۔  پولیس حکام نے کہا کہ کراچی ۔۔ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوئے تھے، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے شہری سے کار بھی چھینی تھی، تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔ چھینا گیا پینتیس لاکھ کیش، دو پستول اور بارہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے...
    کراچی: ایسٹ زون کے علاقے طارق روڈ کے قریب مسلح ڈاکو جیولرز سے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو نے بتایا کہ جیولر بلال نقدی لے کر طارق روڈ پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں ان سے بیگ میں موجود رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جیولر بلال کے مطابق چھینی جانے والی نقدی 3 کروڑ 95 لاکھ روپے تھی جو کہ وہ کہیں سے لے کر آرہا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے اور...
    کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب اسلحہ بردار ملزمان نے موبائل فون کے ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ مسلح ملزمان نے تاجر شاہ رخ سے 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم، ایک موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان اسلحے کے زور پر چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی ڈکیتی: ایس ایس پی عمران قریشی پھر مشکل میں پھنس گئے تاجر کے بیان کے مطابق وہ بیرون ملک روانگی کے لیے آن لائن ٹیکسی کے ذریعے ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ راستے میں واردات کا نشانہ بنایا گیا۔ شاہ رخ نے مزید بتایا کہ ملزمان نہ صرف قیمتی سامان لے گئے بلکہ آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور کو بھی...
    کراچی: شہرقائد میں موٹر سائیکل چوری کرنا لفٹر کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا، مئی کے مہینے میں شہریوں کی 3 ہزار 292 موٹر سائیکل چوری کرلی گئیں۔ سٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے مئی کے مہینے میں ہونے والے جرائم کی وارداتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں اسٹریٹ کرمنلز نے اسلحے کے زور پر 1 ہزار 489 شہریوں کو قیمتی موبائل سے محروم کیا اور لٹیروں نے اسلحے کے زور پر 702 موٹر سائیکل چھینیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں شہر کے مختلف علاقوں سے 166 گاڑیاں چوری اور 31 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ شہر قائد...
    ایس ایچ او عزیز آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم گینگ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عزیز آباد تھانے کی پولیس ٹیم رکشے سمیت چھیننے والے دنبے اور جوہر آباد سے سوزوکی کے ساتھ قربانی کی چھینی گئی 2 گائے برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عائشہ منزل کے قریب سے چھینے گئے دنبے کے مالک کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی اور مذکورہ واقعات کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس ٹیم تشکیل دی، جس نے کامیاب کارروائی کی۔ ایس ایچ او عزیز آباد عامر اعظم نے بتایا کہ قربانی کے جانور چھیننے والے گینگ کا...
    کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینے گئے جانور برآمد کرلیے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاک کالونی میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان سے چھینے گئے جانور برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گاڑی کی انٹری فری کردی گئی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس بار کراچی والوں نے جانور نہیں خریدا، جتنا خرچہ ہوا ہے وہ بھی پورا نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جوہر آباد سے شہریوں سے جانور چھینے گئے تھے، کچھ دن قبل عائشہ منزل سے ملزمان نے رکشہ اور دنبہ چھینا تھا، جوہر آباد سے ملزمان نے گاڑی سمیت دو جانور چھینے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ...
    کراچی:  شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے، ناردرن بائی پاس کے قریب واقع مویشی منڈی کے باہر موٹر سائیکل سوار ڈاکو بڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران دو گاڑیاں اور قیمتی گائے چھین کر فرار ہو گئے۔  واردات کے بعد متاثرہ افراد نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب مویشی منڈی سے واپس جانے والی دو گاڑیوں کو موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور اسلحے کے زور پر گاڑیوں سمیت گائے کو بھی لے اڑے۔ واقعہ کے فوری بعد متاثرین اور دیگر شہریوں نے احتجاجاً ناردرن بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے علاقے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت عروج پر ہے، تاہم اس دوران سٹریٹ کرائمز میں بھی تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمرکوٹ سے آنے والے بیوپاری “میاں داد” کو عائشہ منزل، عرشی مال کے قریب اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ اپنے 12 قربانی کے بکرے فروخت کرنے کراچی پہنچا تھا۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے میاں داد سے تمام 12 بکرے چھین لیے، اور مزاحمت پر اسے دو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی بیوپاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے...
    کراچی: شہر قائد میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے سیزن میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عمرکوٹ سے قربانی کے بکرے فروخت کرنے کراچی آنے والے بیوپاری میانداد کو عائشہ منزل، عرشی مال کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق بیوپاری میاں داد سے ملزمان نے 12 قربانی کے بکرے چھین لیے اور مزاحمت پر اسے دو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی بیوپاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
    قربانی کے جانور چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں نقاب پوش ملزمان کو سیڑھی لگا کر مکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید قربان قریب آتے ہی قربانی کے جانور چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں اور 8 رکنی گروہ نے نیو کراچی سے تین قیمتی جانور اسلحے کے زور پر چھین لیے۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے ملازم کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے جانور سوزوکی میں لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔ کراچی میں قربانی کے جانور چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں نقاب...
    —ویڈیو گریب کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بیوپاری سے قربانی کے جانور چھیننے کے واقعے پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او عزیز آباد کی 1 سال کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ایڈیشنل آئی جی و کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے حکم دیا ہے کہ 3 روز کے اندر ملزمان کو گرفتار، جانوروں اور رکشے کو تلاش کیا جائے، پیش رفت نہ ہونے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں عائشہ منزل کے قریب ملزمان شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کر فرار ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ملزمان شہری سے 3 دنبے اور رکشہ چھین کر فرار واقعے کے بعد کی...
    کراچی: عائشہ منزل سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر مویشوں کے بیوپاری سے دنبوں سے بھرا چنگچی لوڈر رکشہ چھین کر فرار ہوگئے۔ عزیز آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مویشوں کے بیوپاری محمد راشد سلیم نے بتایا کہ وہ ایف سی ایریا لیاقت آباد کا رہائشی ہے اور حجام کا کام کرتا ہے۔ عیدالاضحیٰ پر عارضی روزگار کے لیے دنبوں کی خرید و فروخت کرتا ہوں۔ 29 مئی کو پیالہ ہوٹل کے قریب قربانی کے جانوروں کا کام ختم ہونے کے بعد ایف سی ایریا اپنے گھر چنگچی لوڈر رکشہ سے واپس آرہا تھا کہ جس میں تین دنبے موجود تھے۔ بیوپاری نے بتایا کہ عزیز آباد تھانے کی...
    —اسکرین گریب کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ملزمان شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کر فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں متاثرہ شہری کو روتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے واقعے کا مقدمہ تھانہ عزیزآباد میں متاثرہ شہری راشد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ شہری اپنے 3 دنبے فروخت کرنے لے کر گیا تھا۔ دنبے فروخت نہ ہونے پر واپس اپنے گھر ایف سی ایریا جا رہا تھا۔مدعی کے مطابق عائشہ منزل کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اسے روکا اور مسلح ملزمان تینوں دنبوں سمیت رکشہ چھین کر فرار ہوگئے۔
    فائل فوٹو کراچی میں گلشن معمار سے مویشیوں کے بیوپاری سے دو بکرے چھین لئے گئے، ملزمان نے رقم کی ادائیگی پر بیوپاری پر تشدد کیا اور ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ عید الاضحٰی قریب آتے ہے مویشیوں کی چوری اور چھینا جھپٹی بڑھنے لگیں۔پولیس کے مطابق گلشن معمار میں ملزمان نے مویشیوں کے بیوپاری سے دو بکرے لئے، ملزمان نے بیوپاری کو کہا کہ گھر قریب ہی ہے گھر سے پیسے دینگےاور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھالیا۔ملزمان نے کچھ آگے جاکر رقم کی ادائیگی سے منع کردیا، بیوپاری کی مزاحمت پر ملزمان نے اس پر تشدد کیا اور ویرانے میں پھینک کر فرارہوگئے۔زخمی بیوپاری کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈاکوؤں نے باڑے میں عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے 7جانور چھین کر فرار ہوگئے اور پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔ کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں اقبال مارکیٹ کے علاقے راجا تنویر کالونی عائشہ مسجد کے قریب جمعرات کی صبح 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے باڑے میں داخل ہو کر وہاں پر موجود عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے جانور چھین کر فرار ہوگئے جن کی مالیت 20 لاکھ روپے کے قریب بتائی جاتی ہے۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شیر محمد سانگی نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ڈاکو اپنے ہمراہ لائی گئی گاڑیوں...
    عید الاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانور چھیننے کی وارداتیں بھی ہونے لگیں۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے ملزمان ٹرک چھین کر فرار ہو گئے، ٹرک میں شہری 6 لاکھ روپے مالیت کے 3 جانور لے کر جا رہا تھا۔پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے رہائشی نعیم قریشی نامی شہری نے بھینس کالونی سے 3 جانور خریدے اور ٹرک میں بھیج دیے۔ کراچی میں قربانی کے جانوروں کی لوٹ مار جاریکراچی میں قربانی کے جانوروں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں سے کہیں اسلحے کے زور پر اور کہیں چوری کر کے 12 بیل / گائے ہتھیا لیے گئے۔ لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب مسلح ملزمان نے ٹرک روکا اور ڈرائیور کو اپنے ہمراہ...
    کراچی: لیاقت آباد میں کار سوار ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔ عید قربان کے قریب آتے ہی شہر میں مویشی چھیننے کی واردات شروع ہوگئیں، بھینس کالونی سے خریدے گئے مویشی لیاقت آباد کے قریب چھین لیے گئے، واردات تعاقب کرتے کار سوار ملزمان نے انجام دی۔ متاثرہ شہری محمد نعیم قریشی ٹرک میں 3 مویشی لاد کر اورنگی ٹاوٴن کی جانب جارہا تھا، ڈاکوٴوں نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور کو ٹرک سے اتارکر اپنی  گاڑی میں سوار کیا۔ ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک خود لیکر روانہ ہوگئے، کچھ فاصلے پر جاکر ٹرک ڈرائیور کو بھی اتاردیا، خالی ٹرک نیپا چورنگی کے قریب سے مل گیا۔ مویشی چھیننے کی واردات 9 مئی کوانجام دی گئی،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ مقابلہ دارالسرور شادی ہال، شادمان ٹاؤن میں ہوا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ترجمان کے مطابق، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت طاہر خان ولد فردوس اور نادر علی ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی، جب کہ تیسرے ملزم کی شناخت وسیم ولد غلام سرور کے طور پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی: منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار ملزمان...
    کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر ڈکیت ظاہر کرنے کی کوشش کی، پانچ ہزار روپے اور قومی شناختی کارڈ بھی چھین لیا، ایس پی گلشن اقبال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں تعینات شاہین فورس کے اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ طالب علم کو ڈکیت ظاہرکرنے کے بعد ہاتھ میں اسلحہ تھما کر اس کا موبائل فون سے جھوٹا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔ شاہین فورس کے اہل کار طالب علم پر گھناؤنے الزام بھی عائد کرتے...
    کراچی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد صرافہ بازاروں میں ویرانی چھا گئی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں زیورات بنانے والے درجنوں کارخانے بند ہو چکے ہیں جبکہ سنار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور کاریگر اپنے مستقبل کو لے کر شدید پریشانی کا شکار ہیں لیاقت آباد کھارادر صدر اور کریم آباد جیسے علاقوں میں واقع سیکڑوں کارخانوں میں زیورات سازی کا کام مکمل طور پر رُک چکا ہے جس کے باعث وہاں کام کرنے والے کاریگروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے ان کاریگروں کا کہنا ہے کہ جب سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں لیاقت...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مقابلے کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے 2 کار لفٹر گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں برطرف پولیس اہلکار انصار اور طلحہٰ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ گروپ سے ہے۔ ملزمان چھینی گئی گاڑیاں اندرونِ سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی کار برآمد ہوئی ہے، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ Post Views: 3
    عمران خان کا مقصد اقتدار نہیں ، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ہمارا منشور عوام کی خدمت ہے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کی چیئرمین صدر ٹاؤن سے ملاقات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کراچی میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کراچی کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور صدر ٹان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔منصور احمد شیخ نے ملاقات کے دوران بتایا کہ صدر ٹاؤن کراچی کا سب سے بڑا ٹاؤن ہے، جہاں کے عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد...
    کراچی: شہر قائد میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔   اے وی ایل سی پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔ گرفتار پولیس افسر اپنے بیٹے کے سولنگی کار لفٹنگ گینگ کو تحفظ فراہم کرتا تھا  جب کہ اس سے قبل بھی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔  اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ کار...
    گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور گرفتار ملزمان کے سہولت کار پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ گرفتار سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی ملیر کینٹ تھانے میں تعینات تھا، گرفتار سب انسپکٹر کے قبضے سے تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود سے چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ ترجمان اے وی ایل سی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف پر گرفتار کیا گیا،...
    کورنگی میں پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے متاثرہ شہری کا سیکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کورنگی میں پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے متاثرہ شہری کا سیکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عید الفطرقریب آتے ہی...
    کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں، بانیان پاکستان کی اولادیں اس ملک کو بچائیں گے، سب سے زیادہ ٹیکس ہمارا یہ شہر دیتا ہے مگر یہاں سڑکوں کا نظام تک خراب ہے، بولے آج یہ شہر اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی...
    فوٹو فائل کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروش کے اڈے پر پولیس نے  چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش ریاست جدگال کا ساتھی مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، موٹر سائیکل پاک کالونی سے 2 روز قبل چھینی گئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔
    فوٹو فائل کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پیپلز بس سروس کے ڈرائیور اور عملے سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔ گلشن حدید اسٹاپ پر پیپلز بس کے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیے گیے، پیپلز بس سروس کے ڈرائیور شیر جان نے اپنے بیان میں کہا کہ گلشن حدید اسٹاپ پر بس کے باہر 3 لوگ بیٹھے تھے، 6 افراد گاڑی پر آئے، 2 گاڑی میں ہی بیٹھے تھے جبکہ 4  لوگ اتر کر آئے۔جن میں سے ایک نے ماسک لگایا ہوا تھا، اسلحہ کے زور پر ہمیں بس میں لے گئے جہاں منشی اور کیشیئر بیٹھے تھے۔شیر جان نے دعویٰ کیا کہ ملزمان تقریباً ساڑھے 11 لاکھ روپے بندوق کی نوک پر...
    فوٹو فائل کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو  گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چوری، چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔ملزم پولیس کانسٹیبل رانا کاشف کی ڈیوٹی فارن سیکیورٹی سیل میں ہے، ملزم سے برآمد شدہ گاڑی گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، ملزم نے دو درجن سے زائد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور...
    شہرقائد میں ڈاکوراج برقرارہے طارق روڈ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2ملزمان اسلحے کے زور پرکراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے جب کہ واردات کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ،واردات پیرکی شپ پیش آئی، کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدار کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔ فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق رود دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے...
    شہرقائد میں ڈاکوراج برقرارہے طارق روڈ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2ملزمان اسلحے کے زور پرکراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارکے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ،واردات پیرکی شپ پیش آئی، کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدارکے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔ فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق رود دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے پر پیسوں سے بھرا کارٹن اٹھا کر لے جا تھا، اسی دوران موٹرسائیکل سواردوملزمان آتے ہیں اورملازم سے پیسوں...
    کراچی: ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق باجاری کی سربراہی میں تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 رکنی موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گروہ کے اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر بھر میں چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں اور ان کے پارٹس کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب چھاپہ مارا اور 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مزدہ ٹرک اور کار میں لوڈ کی گئی چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور بڑی...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار شخص کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 34 سال کے شاہد کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، شاہد آن لائن بائیک سروس میں کام کرتا تھا جو رائیڈ پر شہری کو لے کر کورنگی جا رہا تھا۔ کراچی، سعدی ٹاؤن میں پولیس کا چھاپا، چھینی گئی کار برآمدپولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی سے کار کا پیچھا کرتے ہوئے آرہے تھے، سعدی ٹاؤن میں ایک مکان کے باہر ٹریکر بند ہوا، مکان کی تلاشی لی تو چھینی گئی کار برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا  ہے کہ شہری وقاص نے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ماڈل کالونی پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں چند گھنٹے قبل چھینی گئی کار برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق، ملزمان چھینی گئی کار کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہو گئے تھے، لیکن پولیس نے کامیابی سے ان کا پیچھا کیا اور کار قبضے میں لے لی۔ ماڈل کالونی کے ایس ایچ او، عرفان سہتو نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماڈل کالونی سے چھینی گئی کار کا پیچھا کرتے ہوئے سعدی ٹاؤن پہنچے۔ یہاں ایک خالی گھر کے باہر ٹریکر بند ہو چکا تھا۔ گھر کی تلاشی لی تو اندر سے نہ صرف چھینی گئی کار...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ماڈل کالونی پولیس نے مکان پر چھاپا مار کر چھینی گئی کار برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان چھینی گئی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی سے کار کا پیچھا کرتے ہوئے آرہے تھے، سعدی ٹاؤن میں ایک مکان کے باہر ٹریکر بند ہوا، مکان کی تلاشی لی تو چھینی گئی کار برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک مہینے قبل مکان کرائے پر لیا تھا، ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
    کراچی میں گڈاپ پولیس نے موٹر وے پر چھینی گئی گاڑی 20 منٹ میں برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق کراچی حیدر آباد موٹر وے پر ملزمان گاڑی کے ساتھ ڈرائیور کو بھی یرغمال بنا کر لے گئے تھے۔ گڈاپ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر صفورا چورنگی کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان گاڑی اور ڈرائیور کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اس کیس کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
    کراچی: راہ چلتی برقع پوش خاتون سے ملزم ہینڈ بیگ  چھین کر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہرقائد میں موبائل فون چھینےکے بعد راہ چلتی خواتین سے بیگ چھینےکے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع وسطی کے تھانے جوہرآباد کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ریلوےسوسائٹی میں موٹرسائیکل سوارملزم راہ چلتی برقع پوش خاتوں نے ہینڈ بیگ چھین کر فرارہوگیا ۔ پیرکی دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں ایک خاتون کوگلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوارملزم نے دن دیہاڑے خاتون کا بیگ چھینا اورفرارہوگیا۔ متاثرہ خاتون موٹرسائیکل سوار...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی پولیس نے پولیو ورکر سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر کے چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کورنگی آر ایریا میں پولیو ورکر زیشان کو 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر یرغمال  بنر کا لوٹ لیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی کورنگی پولیس متحرک ہوگئی جس نے  سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واردات میں ملوث ایک ڈاکو عمران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضےسے اسلحہ ، چھینا ہوا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو نے پولیو ورکر...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری ہونے وارداتوں میں روزانہ کی بنیا د پر اضافہ ہوگیا،جمعہ کے روز بھی کراچی سے 80سے زائد موٹر سائیکل چوری و چھین لی گئیں ۔
    کراچی: سپر ہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے راہ گیر  بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق  حادثے کے بعد بچی کی لاش کو  قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 6سالہ تانیہ دختر محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔ بچی کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی اپنے والدین کے ہمراہ سڑک پار کررہی تھی کہ نامعلوم  ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے بتایا کہ ڈمپر والا گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ بچی کے والد کے مطابق یہ لوگ پنجاب سے کراچی آئے ہیں اور گڈاپ سٹی میں جھگی میں رہتے ہیں۔ محنت...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بلدیہ کالونی سیکٹر فائیو جے میں صبح سویرے لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے بچے کو اسکول چھوڑنے کیلئے آنے والے نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیت بے خوف ہوکر گلیوں میں گشت کرتے ہوئے آئے اور شہری سے قیمتی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، واردات اسکول کے طالب علموں کے سامنے ہوئی، پینٹ شرٹ پہنے تمام ملزمان ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔  
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد آج بھی بدھ کے روز 50سے زائد موٹر سائیکلیں و دیگر گاڑیاں چوری و چھینی گئی ہیں ،ذرائع کے مطابق شہر قائد میں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں موٹر سائیکل چھینی اور چوری کی جارہی ہیں ، سرجانی ٹاون تھانے کی حدود کریمی چورنگی گرین لائن اسٹیشن کی پارکنگ سے شیر علی کے نام کی کالے رنگ کی سپر پاور 70سی سی رجسٹریشن نمبر کے جے یو ، 4631انجن نمبر 1161487چیجس نمبرایس پی 1212601 کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی مذکورہ موٹر سائیکل عامر خان اوپن لیٹر پر استعمال کر رہا تھا ۔ موٹر سائیکل چوری کی اطلاع سرجانی ٹاون تھانے میں درج کر ادی گئی ،سرجانی ٹاون تھانے نے ایف آئی آر کی...
۱