کراچی: گلشن معمار میں بیوپاری سے دو بکرے چھین لئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں گلشن معمار سے مویشیوں کے بیوپاری سے دو بکرے چھین لئے گئے، ملزمان نے رقم کی ادائیگی پر بیوپاری پر تشدد کیا اور ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
عید الاضحٰی قریب آتے ہے مویشیوں کی چوری اور چھینا جھپٹی بڑھنے لگیں۔
پولیس کے مطابق گلشن معمار میں ملزمان نے مویشیوں کے بیوپاری سے دو بکرے لئے، ملزمان نے بیوپاری کو کہا کہ گھر قریب ہی ہے گھر سے پیسے دینگےاور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھالیا۔
ملزمان نے کچھ آگے جاکر رقم کی ادائیگی سے منع کردیا، بیوپاری کی مزاحمت پر ملزمان نے اس پر تشدد کیا اور ویرانے میں پھینک کر فرارہوگئے۔
زخمی بیوپاری کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔