کراچی، جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، 11 رکنی گروہ گرفتار، چھینی گئی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق باجاری کی سربراہی میں تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 رکنی موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گروہ کے اراکین کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر بھر میں چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں اور ان کے پارٹس کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔
اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب چھاپہ مارا اور 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مزدہ ٹرک اور کار میں لوڈ کی گئی چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور بڑی تعداد میں چھینی گئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد کیے گئے۔
پولیس نے برآمد شدہ سامان اور گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت مکھن، مشتاق احمد، عرفان، طاہر اقبال، عابد حسین، محمد شوکت، مٹھا خان، غلام مصطفیٰ، شفقت اللہ، زاہد امیر اور عبد الحمید کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کرنا شروع کر دیا ہے۔
ایسٹ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اس گروہ کے دیگر اراکین اور ان کے غیر قانونی کاروبار کو بے نقاب کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
کراچی، ریلوے پولیس کی لانڈھی میں کامیاب کارروائی، مغوی بچی بازیاب
کراچی:ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔
بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔
ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔