کراچی: ملزمان شہری سے 3 دنبے اور رکشہ چھین کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
—اسکرین گریب
کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ملزمان شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں متاثرہ شہری کو روتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے واقعے کا مقدمہ تھانہ عزیزآباد میں متاثرہ شہری راشد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ شہری اپنے 3 دنبے فروخت کرنے لے کر گیا تھا۔ دنبے فروخت نہ ہونے پر واپس اپنے گھر ایف سی ایریا جا رہا تھا۔
مدعی کے مطابق عائشہ منزل کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے اسے روکا اور مسلح ملزمان تینوں دنبوں سمیت رکشہ چھین کر فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
سندھ حکومت کا ریڈ لائن بس منصوبہ غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن گیا۔
احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر کام کرنے سے سیوریج لائنیں بند ہوگئیں، گندہ پانی سڑکوں پر بہہ نکلا۔
حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی جانے والی شاہراہ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہونا معمول بن گیا۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے ریڈ لائن منصوبے پر کام احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر جاری رکھا ہوا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ماضی میں بھی پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر رہی ہیں۔
ریڈ لائن منصوبے میں کام کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے عوام کئی سالوں سے اسی اذیت کا شکار ہیں۔