کراچی سے فرار 4 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پولیس حکام نے بتایا کہ دوسری گاڑی میں موجود عدنان نے شور مچایا تو ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر سڑک پر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 4 ڈاکو حیدرآباد میں پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو نے کہا کہ ملزمان کراچی سے گاڑی چھین کر فرار ہو رہے تھے، رکنے کا اشارہ کیا تو اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے کراچی کے علاقے سچل سے ڈبل کیبن گاڑی چھینی، ڈرائیور کو یرغمال بنایا، ڈاکو نوجوان ڈرائیور عدنان کو ٹریکر کھلوانے کیلئے ساتھ لے کر جا رہے تھے، جالی پل کے قریب کرولا اور ڈبل کیبن گاڑی پہنچی تو پولیس قریب موجود تھی، پولیس نے ڈاکوؤں کو روکنا چاہا تو کرولا گاڑی کنکریٹ بیریئر سے ٹکرائی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دوسری گاڑی میں موجود عدنان نے شور مچایا تو ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر سڑک پر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، مقتول عدنان مگسی کراچی بار سوسائٹی کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کرولا کار چھوڑ کر ڈبل کیبن میں فرار ہوئے، سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب پولیس اور گینگ میں پہلا مقابلہ ہوا، گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس جامشورو پہنچی، جہاں مقابلے میں ڈاکو مارے گئے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک کار لفٹر گروپ کراچی سے گاڑیاں چھین کر مختلف شہروں میں لے جاتا تھا، مقابلے میں گینگ لیڈر حیدرو مہرو بھی ہلاک ہوا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار
کراچی:کراچی میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 5 ڈاکو گرفتار کر لیے، جن میں سے 2 زخمی حالت میں پکڑے گئے۔
ایس آئی یو کی ٹیم نے گرومندر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔
چھیپا کے مطابق گرفتار ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 36 سالہ جنید کے نام سے ہوئی۔
دوسری کارروائی جمشید کوارٹر پولیس نے جیل چورنگی کے قریب کی جہاں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا۔