22 سالہ قید: اسرائیل کا ڈیل کے تحت بھی اہم فلسطینی قیدی کی رہائی سے انکار، یہ قیدی کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل نے فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کا نام غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔
فتح موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مروان البرغوثی 2003 سے اسرائیلی قید میں ہیں، تاہم 22 سال جیل میں گزارنے کے باوجود وہ آج بھی مغربی کنارے اور غزہ کے مقبول ترین فلسطینی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے جو قیدیوں کی فہرست اسرائیلی حکام کو دی گئی، اس میں مبینہ طور پر البرغوثی کا نام بھی شامل تھا، اور یہ بھی قیاس کیا جا رہا تھا کہ وہ مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
تاہم عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے البرغوثی کا نام رہائی پانے والے افراد کی حتمی فہرست سے نکال دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مروان البرغوثی کو رہائی حاصل کرنے والے قیدیوں میں شامل نہیں کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔