بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے درجنوں پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
لاہور: سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے پاکستانی ماہی گیر رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ان ماہی گیروں کو رہائی کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان منتقل کیا گیا، جہاں سرکاری عملے اور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والے تمام ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر خصوصی انتظامات کیے گئے، جن کے تحت ماہی گیروں کو ایدھی کی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی منتقل کیا جائے گا تاکہ انہیں ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچایا جا سکے۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد وہ طویل عرصے سے بھارتی جیلوں میں قید تھے۔ رہائی کے عمل میں دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں نے سفارتی سطح پر تعاون کیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ وطن واپسی پر ماہی گیروں کو ابتدائی طبی امداد اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جب کہ کراچی پہنچنے کے بعد ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کروائی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ماہی گیروں کی گرفتاری اور رہائی ایک مستقل انسانی مسئلہ رہا ہے۔ دونوں ممالک وقتاً فوقتاً خیرسگالی کے تحت قیدیوں کی رہائی عمل میں لاتے ہیں، تاہم سرحدی پانیوں میں حدبندی کے تنازعات کے باعث یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ایدھی فاؤنڈیشن کے ماہی گیروں کو کے بعد
پڑھیں:
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا میں شاندار فتح حاصل کرنے والی رائزنگ اسٹار ایشیا کپ چیمپئن پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں کھلاڑیوں کا استقبال گرمجوشی کے ساتھ کیا گیا۔
سپر اوور میں بنگلا دیش اے کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کی فلائٹ پہلے سے شیڈول تھی ۔ لاہور پہنچنے کے فوراً بعد کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے جہاں اہلِ خانہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔
ٹیم منیجمنٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے اس ٹائٹل کے لیے بھرپور محنت کی اور سپر اوور میں اعصاب شکن مقابلہ جیت کر ثابت کیا کہ نوجوان شاہینز بڑے مواقع پر اپنی صلاحیتیں منوانے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی جلد پاکستان شاہینز کے لیے بڑے انعام کا اعلان کرنے والے ہیں ۔ پی سی بی میں اس حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور قوی امکان ہے کہ ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ان نوجوان کرکٹرز کو اعزازات بھی دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ کے فائنل میں حیران کن اعتماد کے ساتھ میدان سنبھالا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں فتح حاصل کر کے ایونٹ کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔