بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوکر قید ہونے والے پاکستانی ماہی گیر رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے اور انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر رہائی پانے والے تمام ماہی گیروں کو ایدھی کی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا اور یہ بھارتی جیلوں میں قید تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزارتِ بحری امور کا سمندری کچھوؤں کے تحفظ کے لیے 9 کروڑ روپے کا منصوبہ
وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے سمندری کچھوؤں کے تحفظ کے لیے 9 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر کے مطابق جھینگا مچھلی کے جالوں میں پھنسنے والے کچھوؤں کو بچانے کے لیے جدید حفاظتی آلات نصب کیے جائیں گے، جو ماہی گیروں کو بلا معاوضہ فراہم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ساحل پر نایاب کچھوے زہریلے صنعتی فضلے کا شکار، ذمہ دار کمپنیوں پر جرمانہ
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ منصوبہ سمندری حیاتیات کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ان کے مطابق اس اقدام سے جھینگا برآمدات میں 3 گنا اضافہ متوقع ہے، جو اس وقت سالانہ قریباً 100 ملین ڈالر ہیں۔
مزید پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں
انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے سے پاکستان کی مصنوعات کو امریکی، یورپی اور خلیجی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ پائیدار ماہی گیری کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان کی سمندری مصنوعات کی عالمی ساکھ میں مزید بہتری آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنید انوار چوہدری سمندری کچھوؤں سمندری کچھوے ماہی گیری وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری