کراچی، رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
ایس ایچ او عزیز آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم گینگ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عزیز آباد تھانے کی پولیس ٹیم رکشے سمیت چھیننے والے دنبے اور جوہر آباد سے سوزوکی کے ساتھ قربانی کی چھینی گئی 2 گائے برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عائشہ منزل کے قریب سے چھینے گئے دنبے کے مالک کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی اور مذکورہ واقعات کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس ٹیم تشکیل دی، جس نے کامیاب کارروائی کی۔ ایس ایچ او عزیز آباد عامر اعظم نے بتایا کہ قربانی کے جانور چھیننے والے گینگ کا سراغ لگا کر 3 کارندوں کو گرفتار کیا اور گزشتہ روز سوزوکی سمیت چھینی گئیں 2 قربانی کی گائے اور چند روز قبل عائشہ منزل سے لوڈر رکشے سمیت چھینے جانے والے 4 دنبوں میں سے 2 دنبے برآمد کر لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واردات کے بعد چھینا گیا لوڈر رکشا موسیٰ کالونی کے قریب سے لاوارث حالت میں مل گیا تھا۔ ایس ایچ او عزیز آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم گینگ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ پولیس ٹیم
پڑھیں:
کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
فائل فوٹوکراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔