کراچی: رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
کراچی:
عزیز آباد تھانے کی پولیس ٹیم رکشے سمیت چھیننے والے دنبے اور جوہر آباد سے سوزوکی کے ساتھ قربانی کی چھینی گئی 2 گائے برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ منزل کے قریب سے چھینے گئے دبنے کے مالک کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی اور مذکورہ واقعات کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس ٹیم تشکیل دی، جس نے کامیاب کارروائی کی۔
ایس ایچ او عزیز آباد عامراعظم نے بتایا کہ انہوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سخت جدوجہد کے بعد قربانی کے جانور چھیننے والے گینگ کا سراغ لگا کر 3 کارندوں کو گرفتار کیا اور گزشتہ روز سوزوکی سمیت چھینی گئیں 2 قربانی کی گائے اور چند روز قبل عائشہ منزل سے لوڈر رکشے سمیت چھینے جانے والے 4 دنبوں میں سے 2 دنبے برآمد کرلیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ واردات کے بعد چھینا گیا لوڈر رکشا موسیٰ کالونی کے قریب سے لاوارث حالت میں مل گیا تھا۔
ایس ایچ او عزیز آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم گینگ میں شامل دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس ٹیم
پڑھیں:
خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔
خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔