کراچی؛ گاڑیاں چھیننے میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔
اے وی ایل سی پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔ گرفتار پولیس افسر اپنے بیٹے کے سولنگی کار لفٹنگ گینگ کو تحفظ فراہم کرتا تھا جب کہ اس سے قبل بھی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ کار برآمد کرلی ۔
ترجمان اے وی ایل سی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ 30 مارچ کو اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن پولیس نے بدنام زمانہ بین الصوبائی کار سنیچر سولنگی گینگ کے 2 کارندوں قاسم عرف عامر اور شعیب عرف ایس کے کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، اس دوران سولنگی گینگ کا سرغنہ دانش سولنگی عرف میر دیگر 2 ساتھیوں نور خان اور فخر سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 27 مارچ کو فیروز آباد کے علاقے سے چھینی گئی ٹیوٹا کورولا کار اور اسلحہ برآمد کیا تھا ۔ برآمد کی گئی گاڑی ملزمان نے شہید ملت روڈ پر صبح سوا 8 بجے چھینی تھی اور اس دوران ملزمان نے کار میں سوار فیملی کو انتہائی بے دردی سے گھسیٹ کر اتارا تھا ۔
کار میں سوار فیملی نے اسلحہ بردار ملزمان کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر کار کے دروازے اور شیشے لاک کر لیے تھے اور ملزمان سے معافی کے ساتھ ساتھ واردات نہ کرنے کی التجائیں بھی کی تھیں۔
ترجمان کے مطابق مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ سولنگی گینگ کا سرغنہ ایک سابق فوجی اہلکار دانش سولنگی عرف میر ہے جو کہ ایک پولیس کے سب انسپکٹر کا بیٹا ہے جب کہ یہ گینگ ایک درجن سے زائد ملزمان پر مشتمل ہے۔
پولیس نے ملزمان کے اس انکشاف پر ملیر کینٹ تھانے میں تعینات پولیس افسر سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے سے چوری کی گئی کار برآمد کرلی۔
واضح رہے کہ اس قبل بھی اے وی ایل سی پولیس کار چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرچکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کر سب انسپکٹر پولیس نے
پڑھیں:
آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-28
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ملزمان کی شناخت امجد، اسد، میر افغان، شاہ رخ، واسع اور محبوب کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان میں دو خواتین منشیات فروش لالی اور مہرالنساء بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عارف اسلم راؤ کے مطابق کارروائیاں ثمن آباد، شاہراہ نور جہاں اور سائٹ اے کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 26 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار گروہ حب اور وندر سے منشیات خرید کر کراچی لاتا تھا اور شہر بھر میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے فروخت کرتا تھا۔ یہ گروہ خاص طور پر پوش علاقوں، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کو اپنا نشانہ بناتا تھا۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔