کراچی میں50سے زائد موٹر سائیکلیں و دیگر گاڑیاں چوری و چھینی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد آج بھی بدھ کے روز 50سے زائد موٹر سائیکلیں و دیگر گاڑیاں چوری و چھینی گئی ہیں ،ذرائع کے مطابق شہر قائد میں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں موٹر سائیکل چھینی اور چوری کی جارہی ہیں ، سرجانی ٹاون تھانے کی حدود کریمی چورنگی گرین لائن اسٹیشن کی پارکنگ سے شیر علی کے نام کی کالے رنگ کی سپر پاور 70سی سی رجسٹریشن نمبر کے جے یو ، 4631انجن نمبر 1161487چیجس نمبرایس پی 1212601 کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی مذکورہ موٹر سائیکل عامر خان اوپن لیٹر پر استعمال کر رہا تھا ۔ موٹر سائیکل چوری کی اطلاع سرجانی ٹاون تھانے میں درج کر ادی گئی ،سرجانی ٹاون تھانے نے ایف آئی آر کی کچی پر چی پر روزنامچہ کا نمبر ڈال کر اندراج کر لیا،ماڈل کالونی سے 2 موٹر سائیکلیں،شاہراہ فیصل 3،فیروز آباد 1،کورنگی انڈسٹریل ایریا 2،جمشید کوارٹر 2،سپر مارکیٹ 1،لانڈھی 3،شاہ فیصل کالونی 1،شاہراہ نور جہاں 1سرجانی ٹاؤن 1،محمود آباد 1 آٹو رکشہ،بلدیہ ٹاؤن 2،سولجر بازار 2،سچل 1،یوسف پلازہ 1،گلستان جوہر 1،جوہر آباد 2،آرام باغ 1،عوامی کالونی 3،سہراب گوٹھ 3،عزیز بھٹی 3،ملیر کینٹ 1،بلوچ کالونی 1،محمود آباد 1،پیر آباد 1،سائٹ سپر ہائی وے 1،بلال کالونی 1،صدر 1اور شرافی گوٹھ سے 1 موٹر سائیکل چوری کی گئی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔