ڈاکو کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیدار سے 80 لاکھ چھین کرفرار، فوٹیج سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
شہرقائد میں ڈاکوراج برقرارہے طارق روڈ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2ملزمان اسلحے کے زور پرکراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے جب کہ واردات کی سی سی فوٹیج سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ،واردات پیرکی شپ پیش آئی، کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدار کے اعلیٰ حکام سے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔
فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق رود دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے پر پیسوں سے بھرا کارٹن اٹھا کر لے جا تھا، اسی دوران موٹرسائیکل سواردوملزمان آتے ہیں اورملازم سے پیسوں سے بھرا کارٹن اسلحے کے زور پرچھین کرفرارہو جاتے ہیں۔
چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کے ملازم سے واردات پیر کی رات سوا نو بجے کے قریب پیش آئی۔
ڈاکوؤں کی جانب سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرارہونے کی واردات کا مقدمہ فیروزآباد تھانے چیمبر آفس کامرس کےعہدیدار کے منیجر محمد علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
محمد اکرم رانا نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ سی سی ٹی وی کمیروں اورجدید ٹیکنولوجی کے زریعے ڈاکوؤں تک پہنچا جائے، واردات میں ملوث ڈاکووں کوجلد ازجلد گرفتاراورمیرا ازالہ کیا جائے۔
پولیس ذرائع کے مطابق طارق روڈدوپٹہ گلی میں کراچی چیمبرآفس کامرس کے عہدیدار کی کپڑے کی شاپ ہے اور واردات بھی کپڑے کی شاپ کے باہر پیش آئی ہے، پولیس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کراچی چیمبر عہدیدار کے سے 80 لاکھ ملازم سے
پڑھیں:
کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
کراچی:نیو کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث باپ بیٹی کو گرفتار کرلیا۔
ملزم بلال ولد سراغ اور اس کی حقیقی بیٹی شمائلہ کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔
ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار باپ بیٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں نے 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر الیون ایل میں نعمان نامی شہری کے گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹرسائیکل چھینی تھی۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 نیو کراچی تھانے میں درج ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرفتار ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم واردات میں اپنی 16 سالہ حقیقی بیٹی کو استعمال کرتا تھا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ واردات میں گرفتار ملزم بلال کا سالہ فہیم بھی ملوث ہے جو کہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ایس ایچ او نیو کراچی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بلال نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی حقیقی بیٹی کے ہمراہ 4 وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم پہلی مرتبہ گرفتار ہوا ہے، جبکہ اس کا مفرور سالہ پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی ہیں۔