کراچی میں ایک ماہ کے دوران 51 شہری قتل، 1542 موبائل چھین لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کراچی میں ایک ماہ کے دوران قتل و غارت کی وارداتوں میں 51 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں گزشتہ ماہ ستمبر بھی شہریوں کے لیے ستم گر ثابت ہوا، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھینا جھپٹی کے واقعات میں شہری بھاری مالیت کے موبائل فونز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔
سیٹیزن پولیس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں 51 شہری موت کے گھاٹ بھی اتار دیئے گئے جبکہ شہریوں کو بھتہ خوری کے واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر 199 گاڑیوں اور 3698 موٹر سائیکلوں جبکہ 1542 موبائل فونز سے محروم کر دیئے گئے، اس دوران ملزمان نے 517 موٹر سائیکلوں کو چوری اور 3181 موٹر سائیکلوں کو چوری کرلیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکلوں
پڑھیں:
کراچی، خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد
پولیس کے مطابق برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر چھپایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کے علاقے جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے گئے۔ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ اس خالی پلاٹ میں دھماکا خیز مواد زمین میں چھپایا گیا ہے، جس پر حساس ادارے اور نیپئر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے کھدائی کی، اس دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر چھپایا تھا، جس کی اطلاع فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔ پولیس نے مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرکے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔