کراچی؛ خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کراچی:
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کے علاقے جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے گئے۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ اس خالی پلاٹ میں دھماکا خیز مواد زمین میں چھپایا گیا ہے جس پر حساس ادارے اور نیپئر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے کھدائی کی، اس دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر چھپایا تھا جس کی اطلاع فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔
پولیس نے مارٹر گولے اور 5موٹر فولڈر برآمد کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کے ایم سی کا اورنگی ٹائون شپ میں چائنہ کٹنگ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اورنگی ٹاؤن شپ میں چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر نے دو سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحریری شکایات جمع کروائی ہیں۔میونسپل کمشنر نے اینٹی کرپشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اسلام چوک کا پلاٹ جعلسازی اور غیرقانونی طور پرٹرانسفر کیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مبینہ فرنٹ مین نے 60 لاکھ روپے کی بھاری رشوت لی۔خط کے متن کے مطابق متعلقہ پلاٹوں کی سرکاری فائلیں ریکارڈ روم سے غائب ہیں، کم ریٹ چالان جاری ہونے سے کے ایم سی کو شدید مالی نقصان پہنچایا گیا، ریٹائرمنٹ کے باعث سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کیخلاف کے ایم سی کارروائی نہیں کر سکتی، کیس قواعد کے تحت اینٹی کرپشن کو باقاعدہ انکوائری کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر کی جانب سے لکھے خط کے متن کے مطابق دوسرے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر پر رفاحی پلاٹ غیر قانونی طور پر کمرشل لیز کرنے کا الزام ہے، سیکٹر 13 ایچ رفاحی پلاٹ کو ناجائز طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ریٹائرمنٹ کے باعث کے ایم سی کارروائی نہیں کر سکتی۔خط میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹرز کے خلاف جعلسازی کا معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔