کراچی؛ خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مخبر خاصکی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرکے کھدائی کی
برآمدہ دھماکا خیز مواد لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر دفن کیا تھا،بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب ،مقدمہ درج
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کے علاقے جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے گئے۔ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ اس خالی پلاٹ میں دھماکا خیز مواد زمین میں چھپایا گیا ہے جس پر حساس ادارے اور نیپئر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے کھدائی کی، اس دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر چھپایا تھا جس کی اطلاع فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔پولیس نے مارٹر گولے اور 5موٹر فولڈر برآمد کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: خالی پلاٹ
پڑھیں:
پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے رہنما موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی
ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)تھانہ نیو ٹاؤن کےعلاقہ میں فائرنگ کرکے پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے مقامی رہنما کو زخمی کر دیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا ۔
فائرنگ کا واقعہ سکستھ روڈ فلائی اوور کے پاس پیش آیا، موٹر سائیکل سوار دوملزمان نے زرخان نامی پی ٹی آئی رہنما پر فائرنگ کی۔زر خان کو تین گولیاں لگیں اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع سے فرارہو گئے، پولیس کے مطابق زخمی زر خان نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ان پر خاندانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کی گئی۔
زخمی زر خان اور ملزمان کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے جسکے نتیجہ میں دونوں اطراف سے متعدد افراد قتل بھی ہو چکے۔۔پولیس کے مطابق زخمی زر خان کے ابتدائی بیان کے مطابق مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا ،جبکہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے۔