کراچی، خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
پولیس کے مطابق برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر چھپایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کے علاقے جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے گئے۔ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ اس خالی پلاٹ میں دھماکا خیز مواد زمین میں چھپایا گیا ہے، جس پر حساس ادارے اور نیپئر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے کھدائی کی، اس دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر چھپایا تھا، جس کی اطلاع فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔ پولیس نے مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرکے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ حیدر شاہ مزار کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت گلزار، وحید اور فہیم کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر موجود پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔