کراچی:

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے نیپئر تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپائے گئے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق نیپئر تھانے کے علاقے جمال شاہ اسٹریٹ نزد کوثر پیٹرول پمپ کے عقب میں موجود خالی پلاٹ سے کھدائی کے دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے گئے۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق پولیس کو مخبر خاص سے اطلاع ملی تھی کہ اس خالی پلاٹ میں دھماکا خیز مواد زمین میں چھپایا گیا ہے جس پر حساس ادارے اور نیپئر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے کھدائی کی، اس دوران 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق برآمدہ سامان لیاری گینگ وار شفیع پٹھان گروپ نے یہاں پر چھپایا تھا جس کی اطلاع فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔

پولیس نے مارٹر گولے اور 5موٹر فولڈر برآمد کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی پری فزیبلٹی اسٹڈی مکمل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-08-4
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک)نے کراچی- حیدرآباد موٹر وے (ایم10) کے نئے مجوزہ منصوبے کی پری فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی ہے، جو صوبہ سندھ سمیت دیگر علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم انفرا اسٹرکچر منصوبہ ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کو غزہ خالی کرنا پڑے گا: منعم ظفر
  • بھارتی پولیس نے سوپور اور کپواڑہ میں چار افراد گرفتار کر لیے
  • ایف آئی اے کی کارروائی، 2 ملزمان سے کروڑوں مالیت کی کرنسی برآمد کرلی
  • کراچی: متنازعہ پلاٹ پر سکول کی تعمیر، 3 کروڑ 35 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے ضائع
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی پری فزیبلٹی اسٹڈی مکمل
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء پیکیج میں بڑا اضافہ